دسویں کامیاب طلبہ توجہ دیں ، سوپر 50 کیا ہے؟ نیٹ اور جے ای ای میں داخلہ اور ہاسٹل خرچ کیساتھ مفت میں پڑھائی کی سہولت


دسویں کامیاب طلبہ توجہ دیں ، سوپر 50 کیا ہے؟ نیٹ اور جے ای ای میں داخلہ اور ہاسٹل خرچ کیساتھ مفت میں پڑھائی کی سہولت 





مالیگاؤں : 13 جون (پریس ریلیز) امسال دہم جماعت کامیاب طلبہ میں جو NEET,JEE جیسے امتحان میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان کی مالی حالت کمزور ہے ان طلبہ کے لیے ناسک ضلع پریشد کی جانب سے جاری کی گئی اسکیم سوپر 50 ہے ان دونوں امتحان کی تیاری کے ساتھ گیارہویں ، بارہویں کی پڑھائی سرکاری خرچ پر مفت میں ناسک میں ساتھ ہی ہوسٹل میس کا بھی انتظام رہے گا۔اگر آپ اپنی پڑھائی کے لئے سنجیدہ ہیں تو اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے ۔


اسکے لیے ایک انٹرنس پاس کرنا ہوگا ۔Maths 25, Physics 25, Biology 25, Chemistry 25, English 25,۔ اسطرح 125 سوال 125  مارکس کا ایک پرچہ ہوگا ۔جو تعلقہ کے مقام یعنی مالیگاؤں میں ہوگا ۔یہ پیپر انگریزی میں ہوگا objective  type پرچہ ہوگا ۔ کامیاب طلبہ کی میرٹ لسٹ دونوں امتحان کی الگ الگ تیار کی جائے گی کل 110طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا یہ امتحان 2 جولائی 2023کو 10 سے 12.30 کے درمیان ہوگا ۔جس کی کوی فیس نہیں لی جائے گی ۔ منتخب طلبہ کو ناسک میں رہنے کھانے اور تمام اخراجات سرکار برداشت کریگی ۔
حکومت سے امداد یافتہ گرانٹیڈ اسکول کےوہ طلبہ جنہوں نے ایس ایس سی امتحان میں کم از کم% 70 حاصل کے لیے ہے۔والدین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے کم ہو انکم سرٹیفکیٹ ، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ،دہم کا رزلٹ ،کاسٹ سرٹیفکیٹ ،آدھارکارڈ،اگر معذور ہے تو اسکا سرٹیفکیٹ،اپنی اسکول کے معرفت جمع کرائیں۔

اگر کسی بچے کو کوئی دقت پیش آتی ہے یا مزید معلومات حاصل کرنی ہوگی تو مولانا محمد اسحاق ہائی اسکول سمکسیر میں صبح 8سے 1 بجے کے درمیان مجھ سے ملاقات کریں۔میرا تمام ذہین طلبہ کو مشورہ ہیکہ کم از کم امتحان میں شرکت کر کے اپنا لیول تو معلوم کریں۔

نوٹ ۔جو پچھلے سال کامیاب ہو چکے اور پھر سے گیارہویں پڑھنے تیار ہوں تو وہ بھی امتحان دیے سکتے ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے