دسویں بورڈ کے نتائج کا اعلان ، مجموعی نتیجہ 93.83 فیصد ، لڑکیوں نے پھر بازی ماری، کوکن ڈیوژن اول
پونہ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال بورڈ کا نتیجہ 93.83 فیصد رہا ہے، یہ اطلاع ایس ایس سی بورڈ نے دی ہے۔ اس سال بھی لڑکیوں نے بہترین کامیابی حاصل کیے ہیں۔ 95.87 فیصد لڑکیاں دسویں جماعت میں پاس ہوئیں۔چنانچہ اس سال بھی کوکن ڈویژن کا سب سے زیادہ نتیجہ 98.11 فیصد اور ناگپور ڈویژن کا سب سے کم نتیجہ آیا ہے۔ اس امتحان میں 92.05 فیصد لڑکے پاس ہوئے۔ مہاراشٹرا بورڈ آف ایجوکیشن نے پریس کانفرنس کی اور دسویں کے نتائج اور شعبہ وار فیصد کا اعلان کیا۔
رزلٹ دیکھنے کیلئے ان ویب سائٹس پر وزٹ کریں
mahahsscboard.in
mahresult.nic.in
sscresult.mkcl.org
ssc.mahresults.org.in
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com