دسویں بورڈ امتحان کے نتائج کی تاریخ کا اعلان ، 14 لاکھ طلباء کی نتائج جمعہ کو دوپہر ایک بجے ظاہر ہونگے
پونہ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری نے دسویں جماعت کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے ایک آفیشل بیان میں کہا کہ 10ویں کے نتائج کا 2 جون 2023 بروز جمعہ کو اعلان کیا جائے گا۔ ایسے طلباء جنہوں نے 10ویں بورڈ کے امتحان میں شرکت کی ہے وہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر نتائج دیکھ سکتے ہیں ۔ ریاست میں جماعت دسویں کا بورڈ امتحان 2 مارچ سے 25 مارچ 2023 تک ریاست بھر کے مختلف امتحانی مراکز پر منعقد ہوا۔ اس سال تقریباً 14 لاکھ امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ہیں۔
ایس ایس سی کے نتائج چیک کرنے کے لیے، طلباء کو بورڈ کے امتحان کی سیٹ نمبر اور ایڈمٹ کارڈ یا درخواست فارم پر دیا گیا ماں کا پہلا نام استعمال کرنا ہوگا ۔ ذیل میں نتائج، براہ راست لنک، پاس فیصد اور دیگر تفصیلات کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے بلاگ کو فالو کریں۔
رزلٹ دیکھنے کیلئے ان ویب سائٹس پر وزٹ کریں ۔
mahahsscboard.in
mahresult.nic.in
sscresult.mkcl.org
ssc.mahresults.org.in
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com