دسویں بورڈ : 4 لاکھ 89 ہزار 455 طلباء ڈسٹنکشن میں ، 5 لاکھ 26 ہزار 210 طلباء فرسٹ کلاس کے ساتھ کامیاب
6 ہزار 844 سکولوں نے 100 فیصد کامیابی حاصل کی، سابقہ چار سالوں میں سب سے کم نتائج امسال
پونہ (بیباک نیوز اپڈیٹ) طالبان علم کو دوپہر ایک بجے بورڈ کی ویب سائٹ پر نتائج دستیاب کئے جائیں گے ۔اس امتحان میں ریاست کے 15 لاکھ 79 ہزار 371 طلباء نے شرکت کی۔ ان میں سے 4 لاکھ 89 ہزار 455 طلباء خصوصی اہلیت کے ساتھ پاس ہوئے، 5 لاکھ 26 ہزار 210 طلباء فرسٹ کلاس میں پاس ہوئے۔دوسری کیٹیگری میں 3 لاکھ 34 ہزار 15 طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ جبکہ پاس کیٹیگری میں 85 ہزار 288 طلبہ کا نتیجہ نکلا ہے۔ 23 ہزار سکولوں میں سے تقریباً 6 ہزار 844 سکولوں نے 100 فیصد نتائج حاصل کئے۔ اگر ہم گزشتہ 4 سالوں کا موازنہ کریں تو 2020 کا نتیجہ 95.20 فیصد، 2021 کا نتیجہ 99.95 فیصد، 2022 کا نتیجہ 96.94 فیصد اور 2023 کا نتیجہ 93.83 فیصد رہا، اور گزشتہ 4 سالوں کے مقابلے میں یہ نتیجہ کم ہو گیا ہے۔
ڈویژن وائز نتائج :
اورنگ آباد: 93.23 فیصد
کوکن: 98.11 فیصد
لاتور: 92.67 فیصد
ممبئی: 93.66 فیصد
پونہ: 95.64 فیصد
ناگپور: 92.05 فیصد
کولہاپور: 96.73 فیصد
امراوتی: 93.22 فیصد
ناسک: 92.22 فیصد
ریاست بھر سے؛ امتحان میں داخلہ لینے والے طلباء :- 15 لاکھ، 29 ہزار، 96
لڑکوں کا نتیجہ: 92.05 فیصد رہا۔
لڑکیوں کا نتیجہ: 95.87 فیصد
معذوروں کا نتیجہ: 92.49 فیصد
رزلٹ دیکھنے کیلئے ان ویب سائٹس پر وزٹ کریں
mahahsscboard.in
mahresult.nic.in
sscresult.mkcl.org
ssc.mahresults.org.in
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com