نیٹ ۔ یوجی کے نتائج کا اعلان: تمل ناڈو کا پربھنجن اور آندھرا کا بورا ورون ٹاپر،دونوں کو 99.99 فیصد مارکس ملے
نئی دہلی : 13 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) ملک کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے قومی اہلیت-کم-داخلہ ٹیسٹ (NEET-UG) 2023 کے نتائج کا منگل کی رات اعلان کیا گیا۔ تمل ناڈو کے پربھنجن جے اور آندھرا کے بورا ورون چکرورتی ٹاپر ہیں۔دونوں نے 99.99 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔ زیادہ تر طلباء یوپی سے کامیاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد مہاراشٹر اور راجستھان کے طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے۔
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) یہ ٹیسٹ کرواتی ہے۔ اس بار تقریباً 20 لاکھ 87 ہزار طلبہ امتحان میں شریک ہوئے۔ یہ امتحان میڈیکل میں داخلے کے لیے ہے۔ اس کا امتحان 7 مئی 2023 کو ہوا تھا۔ ملک کے 499 شہروں میں چار ہزار سے زائد مراکز پر اس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا اہتمام ہندوستان کے علاوہ 14 دیگر ممالک میں کیا گیا تھا۔ منی پور میں تشدد کی وجہ سے 6 جون کو منی پور کے طلباء کے لیے الگ امتحان لیا گیا تھا۔
ٹاپرس کے نام
پربھنجن جے (تمل ناڈو) بورا ورون چکرورتی (آندھرا پردیش)
کوستاو بوری (تامل ناڈو)، پرانجل اگروال (پنجاب)، دھرو اڈوانی (کرناٹک)،سوریا سدھارتھ این (تامل ناڈو)، سرینکیت روی (مہاراشٹر)، سویم شکتی ترپاٹھی (اڈیشہ)، ورون ایس (تمل ناڈو)، پارتھ کھنڈیلوال (راجستھان)۔
نتائج کے ساتھ زمرہ وار کٹ آف فہرست بھی جاری کر دی گئی۔ طلباء کے لیے امتحان کے نتائج تین ویب سائٹس پر دستیاب کئے گئے ہیں۔
neet.nta.nic.in
neetresults.nic.in
nta.ac.in
7 مئی اور 6 جون کو NEET-UG دونوں کے لیے جوابی کلیدیں بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ اس میں طلباء کا جواب اور OMR کاپیاں بھی شامل ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com