کارپوریشن انتخابات : او بی سی سیاسی ریزرویشن پر سپریم کورٹ میں آج اہم سماعت
نئی دہلی : 10 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات میں وارڈ رچنا اور او بی سی سیاسی ریزرویشن پر سپریم کورٹ میں آج اہم سماعت ہونے جارہی ہیں ۔یہ سماعت چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس چندر چوڑ ،جسٹس نرسمہا اور جسٹس پارڈی والا کی تین رکنی بینچ کے سامنے ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق ریاست کے بلدیاتی انتخابات پر سماعت پر اہم فیصلہ ہونے کا امکان بتایا جارہا ہے ۔اگر کورٹ نے ایام قریب میں کوئی اہم فیصلہ صادر کردیا تو مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری جاری کردی جائے گی اور اگر سماعت کیلئے مزید تاریخ دی جاتی ہے تو ایک بار پھر مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات تعطل کا شکار ہونے کا امکان ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ 28 مارچ اور 29 مارچ کو یہ سماعت ہوئی تھی ۔اس موقع پر کورٹ نے دس اپریل کو سماعت کرنے کا حکم دیا تھا ۔اس سلسلے میں آج دس اپریل کو اہم سماعت ہونے جارہی ہے ۔سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر کورٹ نے جلد انتخابات کرانے کا فیصلہ صادر کردیا تو مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات جلد ہونگے ۔اگر تاریخ آگے بڑھ جاتی ہے تو پھر الیکشن بارش بعد ہونے کا امکان ہے ۔توقع کی جارہی ہے کہ مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات پر سپریم کورٹ اہم فیصلہ صادر کریگی جس سے انتخابات جلد ہونگے ۔ویسے الیکشن محکمہ تیاری میں لگا ہوا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کورٹ میں آج کیا فیصلہ ہوتا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com