مندر کے شیڈ پر درخت گرنے سے 7 افراد ہلاک ، 23 زخمی ، آکولہ میں اندوہناک حادثہ
آکولہ : 10 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے آکولہ ضلع میں مقامی انتظامیہ نے پیر کو بتایا کہ ایک درخت مندر کے ٹین کے شیڈ پر گرنے سے تقریباً 7 افراد ہلاک اور 23 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تیز ہواؤں اور بارش کے سبب مندر کے احاطے میں کھڑے تقریباً سو سالوں پرانے درخت کو اپنا وجود کھو دینا پڑا اور وہ ہواؤں کے سبب زمین بوس ہوگیا ۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شام تقریباً 7.30 بجے بالاپور تعلقہ کے پارس گاؤں میں واقع بابوجی مہاراج مندر میں اس وقت پیش آیا جب لوگ 'مہا آرتی' کے لیے جمع تھے۔ ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے ایک 100 سال پرانا درخت ٹین کے شیڈ پر گر گیا جس کے نیچے تقریباً 40 لوگ کھڑے تھے۔ سات افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ ان میں سے پانچ شدید زخمی ہیں۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد، پولس اور ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔ ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ زخمیوں کو آکولہ جنرل اسپتال لے جایا گیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com