ناسک میں مہاراشٹر کی سب سے سے بڑی کارروائی ،بلڈر سے ساڑھے تین ہزار کروڑ کا اثاثہ ضبط ، سیاسی لیڈران اور آئی اے ایس و آئی پی ایس آفیسران کے ملوث ہونے کا امکان
انکم ٹیکس محکمہ نے 200 آفیسران کے ساتھ چھ دنوں تک کارروائی کو انجام دیا
ناسک :26 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک میں محکمہ انکم ٹیکس نے ریاست میں سب سے بڑی کارروائی کی ہے۔ مسلسل چھ روز تک تعمیراتی کارکنوں پر چھاپے مارے گئے۔ اس چھاپے میں ناسک کے بلڈروں کے ساڑھے تین ہزار کروڑ روپے کے بغیر حساب لین دین کا انکشاف ہوا ہے۔ تین کروڑ کی نقدی اور ڈھائی کروڑ کے زیورات ضبط کیے گئے ہیں۔وی راج کریش گروپ جو مشہور بلڈر ہیں کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے ۔
بلڈر کو سرکاری افسران کی سرمایہ کاری
چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ سرکاری افسران کا بلڈروں میں کالا دھن لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔نامور اور بڑے سیاستدانوں، سابق وزیر، افسران اور بلڈرز کا گٹھ جوڑ بتایا جارہا ہے جسے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بے نقاب کیا ہے۔ ناسک میں اب تک محکمہ انکم ٹیکس نے مہاراشٹر کی سب سے بڑی کارروائی کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کے ڈیڑھ سو اہلکار، سیاسی رہنما اور بلڈرز ملوث ہیں۔
محکمہ انکم ٹیکس کے ہاتھ میں اہم دستاویزات
کارروائی کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کے ہاتھ میں اہم دستاویزات لگے ہیں۔ تحقیقات کے بعد حکام نے 3 کروڑ روپے کی نقدی اور 2.5 کروڑ روپے کے زیورات ضبط کیے ہیں۔ ریاستی سطح کے دو سو سے زیادہ افسروں اور ملازمین کی ٹیم لگاتار چھ دنوں سے انکوائری کر رہی تھی۔ ان چھاپوں کی وجہ سے ناسک کے بلڈرز اب انکم ٹیکس کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسران کے چھاپے مارنے کے بعد ناسک کے تعمیراتی شعبے میں کافی ہنگامہ پایا جارہا ہے۔ اچانک ریڈ پڑنے سے بلڈر کچھ نہ کر سکا ۔اس معاملہ میں ملوث ان تمام افسران کا تعلق ناسک، اورنگ آباد، پونہ اور ممبئی سے بتایا جاتا ہے۔
دریں اثنا،اس سے قبل بھی ناسک کے انکم ٹیکس محکمہ کے ساتھ اورنگ آباد ، تھانہ، پونہ ، ممبئی، ناگپور کے دفاتر کے 225 افسران اور ملازمین کی ٹیم دن رات کارروائی کر رہی ہے۔ ان ٹیموں نے بلڈرز کے 40 سے 45 دفاتر، بنگلوں، فارم ہاؤسز پر چھاپے مارے۔ جب ناسک شہر میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے تھے، اسی ٹیم کی کچھ ٹیموں نے اگت پوری شہر میں چھاپے مارے۔ تقریباً 10 سے 15 اہلکاروں نے لاٹری کے ایک بڑے تاجر کے پاس ڈیرے ڈالے اور دن بھر تفتیش کی۔ کہا جاتا ہے کہ اس کے چھاپے میں تقریباً 70 سے 80 کروڑ کے بے حساب اثاثے برآمد ہوئے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com