تیسرے دن بھی عوام پانی سے محروم، نصف شہر میں مچی ہاہاکار ، عوام کے ہمراہ آصف شیخ کا کارپوریشن میں دھرنا

تیسرے دن بھی عوام پانی سے محروم، نصف شہر میں مچی ہاہاکار ، عوام کے ہمراہ آصف شیخ کا کارپوریشن میں دھرنا



فلٹر پلانٹ میں سٹی انجینئر، واٹر سپلائی انجینئر سمیت تمام وارڈ انجینئرس کی ہنگامی میٹنگ ، پائپ لائن کی درستی کر جلد ہی واٹر سپلائی بحال کیا جائے گا




مالیگاؤں : 24 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) عید الفطر کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اچانک نلوں میں پانی سپلائی نہ کئے جانے سے شہر کے کئی علاقوں میں ہاہا کار مچی ہوئی ہے ۔چاند رات کے بعد سے آج عید کے تیسری دن بھی نلوں میں پینے کا پانی سپلائی نہ ہونے کی بنا پر خواتین میں پریشان نظر آئی ۔ عوام پینے کے لئے کھارے پانی اور واٹر کلولر کا استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔نصف شہر میں پانی کو لیکر ہاہار مشین ہوئی ہیں۔رات دیر گئے علی اکبر پانی کی ٹنکی کے پاس عوام نے احتجاج کیا ۔اس درمیان کارپوریٹر و ذمہ داران کی جانب سے معلومات لینے پر محکمہ واٹر سپلائی کی جانب سے پمپنگ اسٹیشن میں خرابی کا عذر پیش کیا جانے لگا۔ اطمینان بخش جواب نہ ملنے اور بنا اطلاع کے پانی سپلائی بند کرنے سے ناراض سابق رکن اسمبلی آصف شیخ و اسلم انصاری نے عوام کیساتھ اچانک میونسپل کارپوریشن میں دھرنا آندولن شروع کر دیا ، اس موقع پر سٹی انجنئیر بچھاؤ ، واٹر سپلائی افسر سندیپ پاٹل ، واٹر سپلائی انچارج گواندے سمیت دیگر افسران کو کارپوریشن طلب کیا گیا ۔آصف شیخ و اسلم انصاری نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور باز پرس کرنے لگے۔جس پر کارپوریشن نے اپنی لاپرواہی اور بغیر اطلاع واٹر سپلائی بند ہونے پر افسران نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے جلد ہی پانی فراہم کرنے کا تیقن دیا ، معلوم ہوکہ محکمہ واٹر سپلائی میں پانی کی ٹنکی میں پانی بھرنے اور لیول لینے کا کام جاری ہے ، کچھ ہی دیر میں علاقہ وائز پانی کی سپلائی شروع کر دی جائے گی ۔ اس دھرنے میں ریاض کچی ، رشید کھجور والے ، تاج الدّین ممبر کے علاوہ رونق آباد ، محوی نگر ، نعمانی نگر سمیت دیگر علاقوں کے افراد نے شرکت کی تھی ۔
دوسری جانب نمائندہ بیباک نے واٹر سپلائی نظام کی دیکھ ریکھ کرنے والے فلٹر پلانٹ کے انچارج سندیپ پاٹل سے بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ ابھی کارپوریشن کے اعلی افسران کے ساتھ فلٹر پلانٹ میں تمام انجینئرس و سٹی انجینئر، واٹر سپلائی انجنئیر کے ساتھ میٹنگ جاری ہے اور وال مین کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ پائپ لائن کہاں مسلہ درپیش ہے؟ سندیپ پاٹل نے نمائندہ بیباک سے کہا کہ گرنا ڈیم سے پانی فراہم ہونے کے بعد جس پائپ لائن میں ائیر مسلہ ہے یا کہا بلاک ہے؟ اسکی جانچ پڑتال جاری ہے تاکہ بہت جلد اسے ٹھیک کرلیا جائے اور بروقت عوام کو پانی سپلائی کیا جاسکے ۔کیا واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ کی اس اہم میٹنگ میں میونسپل کمشنر موجود ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمشنر تو موجود نہیں ہیں لیکن تمام انجینئرس کے ہمراہ مسلی کو حل کرنے کیلئے کارپوریشن نے میٹنگ رکھی ہے ۔اب ایک بار پھر کمشنر کی غیر حاضری پر سوال اٹھایا جارہا ہے کہ آیا اتنی اہم میٹنگ میں کمشنر کیوں شریک نہیں ہوئے ۔عید جیسے مسلمانوں کے عظیم تہوار پر پانی سے محرومی چہ معنی دارد!

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے