چھ ہرن، 120 کلو گوشت اور پستول ،گولیاں ضبط، تین گرفتار ،دو فرار ، مالیگاؤں پولس کی کارروائی
مالیگاؤں : 23 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک دیہی ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولس شاہ جی امپ نے مالیگاؤں شہر میں بغیر لائسنس کے غیر قانونی ہتھیار فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ اس ضمن میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس مالیگاؤں انیکیت بھارتی اور ڈی وائے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کی رہنمائی میں انسپکٹر آف پولس سدھیر پاٹل کو ایک خفیہ مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ امین گولڈن نام کے ایک شخص نے پوارواڑی پولس اسٹیشن کی حدود درےگاؤں شیوار میں واقع حنیفہ سنیہ مدرسہ کے نزدیک اپنے فارم ہاؤس میں ایک الماری میں ایک دیسی کٹا اور ایک کوئٹا رکھا ہے اور کچھ افراد اس جگہ پر ہرن کا گوشت کاٹ رہے ہیں۔اس اطلاع پر مالیگاؤں پولس لس انتظامیہ اور پوار واڑی پولس نے اس مقام پر پہنچ کر قانونی کارروائی مکمل کی۔اس سلسلے میں پولس انتظامیہ کی جانب سے ایک پریس نوٹ جاری کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر پٹول سو نے ویٹرنری آفیسر مالیگاؤں جاوید کھٹک اور کانتی لال بالکے اور محکمہ جنگلات کے اتل دیورے کو پوار واڑی کے چھ لوگوں کے ساتھ ساتھ لیا اور یہاں چھاپہ مارا کارروائی کی۔ پولس حولدار دنیشور بڈگجر، سچن دھرنکر، راکیش اوبالے، ونائک جگتاپ، سچن گوساوی، سنتوش سانگلے، بھرت گانگورڈے، نوناتھ شیلر، امیش کھیرنار نے 3 لوگوں کو موقع واردات پر دھر پکڑا اور اپنی گرفت میں لیا ۔ان ملزمان کے نام 1) شیخ شبیر شیخ رزاق عرف علا، عمر 45 سال سروے نمبر 4، مکان نمبر 831، کمال پورہ، مالیگاؤں 2) شوکت حسین نثار احمد عمر 44 سال سروے نمبر 17، مکان نمبر 108، مومن پورہ، مالیگاؤں 3) دانش شیخ اشفاق عمر 22 سال، رہائشی، مکان نمبر 332، عائشہ نگر مالیگاؤں بتایا گیا ہے۔ پولس انسپکٹر پاٹل نے وہاں پڑے گوشت کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ یہ ہرن کا گوشت ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے پاس ہرنوں کا کتنا گوشت ہے تو اس نے بتایا کہ 6 ہرنوں، 3 مادہ اور 3 نر کا گوشت 120 کلو ہے۔ شیخ شبیر شیخ رزاق عرف علا نے بتایا کہ فارم ہاؤس محمد امین محمد ہارون انصاری کا ہے۔ کمال پورہ مالیگاؤں سے تعلق رکھتا ہے اور یہ ہرن محمد امین محمد ہارون انصاری (مفرور)، مدثر عقیل احمد ساکن بیلباغ مالیگاؤں (فرار) کے ذریعہ لایا گیا۔ کے بارے میں کہا مذکورہ مقام سے مجموعی طور پر 6 ہرنوں کا 120 کلو گرام گوشت، 1 بندوق، 19 آہنی گولیاں، 1 سرمئی رنگ کی ہونڈا شاہین، 1 موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ کے، جس کی مالیت 2,52,100 روپے بتائی گئی کو پولس نے ضبط کیا ہے ۔مزید تفتیش پولیس انسپکٹر پوار واڑی پولس کے انسپکٹر سدھیر پاٹل کر رہے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com