عید پر بھی نصف شہر میں واٹر سپلائی نظام ناقص،مسلمان پانی کیلئے پریشان نظر آئے، واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ و کمشنر کی مذمت

عید پر بھی نصف شہر میں واٹر سپلائی نظام ناقص،مسلمان پانی کیلئے پریشان نظر آئے،  واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ و کمشنر کی مذمت



رمضان المبارک میں بھی سہولیات کا فقدان اور اب عید پر بھی لاپرواہی، کارپوریشن کیخلاف سخت تحریک کا اشارہ :آصف شیخ




مالیگاؤں : 22 اپریل (پریس ریلیز)لگتا ہے مالیگاؤں کارپوریشن شہریان کے صبر کا امتحان لے رہی ہیں اور اب یہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے ۔بار بار نشان دہی کرنے کے باوجود بھیا کارپوریشن نے کوئی توجہ نہیں دی ۔رمضان المبارک میں بھیج پورا مہینہ کارپوریشن نے پانی کی فراہمی میں بدنظمی پیدا کی ۔ترتیب وار پانی فراہم نہیں کیا اورنگ نہ ہی شہر بھر میں صفائی پر توجہ دی، مچھروں سے اور بدبو داد ماحول سے عوام پریشان رہیگا ۔ہم نے بارہا کارپوریشن سے مطالبہ کیا لیکن کارپوریشن کمشنر نے انتہائی درجہ کی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ۔رمضان کے آخری ایام اورنگ عید الفطر کی آمد کے پیش نظر ہم ایک بار پھر کارپوریشن و پولس انتظامیہ کو شہری مسائل سے آگاہ کیا اور اسے حل کرنے کا مطالبہ کیا لیکن کارپوریشن ناکام رہی ۔آج شہر میں عید الفطر کا دن ہونے کے سبب مسلمانان شہر نہاتے ہیں، وضو کرتے ہیں، کھانا پکانا ہوتا ہے ۔پانی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے ۔ان سب ضرورت کے مطابق کارپوریشن کو چاہیے تھا کی وجہ شہر بھر میں پانی سپلائی کرتی لیکن عہد کے دن نصف شہر میں پانی سپلائی نہیں کی گئی جس سے عوام بالخصوص مسلمانوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔
تفصیلات کے مطابق گرو وار وارڈ، شبیر نگر ،گاندھی نگر ،آزاد نگر ،امن پوری، ایوب نگر، پاشو نگر ،چمن نگر، جمہور نگر، اسلامیہ کالونی، مدنی نگران، ثناء اللہ نگر، غیاث نگر، روشن آباد سمیت نصف شہر کے مسلمانوں کو پانی کی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا، عوام عید کے دن کارپوریشن پر بھڑک اٹھی لیکن کمشنر ابھی بھی سوئے ہوئے ہیں۔انہیں شہر کے مسلمانوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے وہ کس کے اشارے پر اسطرح کی گھناؤنی حرکات کررہے ہیں؟ اور کب تک شہریان کے صبر کا امتحان لیتے رہیں گے اسکا جواب انہیں دینا ہوگا؟ اسطرح کے جملوں کا اظہار آج آصف شیخ رشید نے عوام کی جانب سے ملنے والی شکایت پر کیا ہے ۔انہوں نے واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے صبح پانی فراہم کرنے کی کوشش کروائی اور آصف شیخ نے عوام کے ددرد کو سمجھتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ کارپوریشن کمشنر لاپرواہ ہیں، انکا رملہ لاپرواہ ہے ۔ہم انکی مذمت کرتے ہیں ۔عید کے دن پانی سپلائی نہ کر کارپوریشن نے مسلمانوں کے ساتھ گھناؤنی حرکت کی ہے جسکی ہم پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور عید کی چھٹیوں کے بعد کارپوریشن کے خلاف محاذ کھولا جائے گا ۔اسطرح کا اظہار بھی آصف شیخ نے کیا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے