رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل پہنچے ایف ڈی او، راشن کارڈ رد ہونے، معذوروں و بیوہ کو پیلا راشن کارڈ جاری کرنے سمیت مسائل پر نمائندگی


رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل  پہنچے ایف ڈی او، راشن کارڈ رد ہونے، معذوروں و بیوہ کو پیلا راشن کارڈ جاری کرنے سمیت مسائل پر نمائندگی


مالیگاؤں (پریس ریلیز) رمضان المبارک آخر کے ایام میں راشن کارڈ ہولڈرس کی جانب سے راشن کارڈ رد ہونے یا راشن کارڈ سے نام کٹ ہونے کی متعدد شکایت نیز ایف ڈی او میں کاموں کو لیکر کوتاہی کے مدعے پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے آج ایف ڈی او کے آفیسران کو ریسٹ ہاوس میں طلب کرتے ہوئے میٹنگ کی جس میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے ایف ڈی او کے کے نمائندے سمیر سر نے مدلل انداز میں عوامی شکایات کو رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کی موجودگی میں ایف ڈی او آفیسر و ذمہ داران کے سامنے رکھا جس میں زیادہ تر شکایت راشن کارڈ رد ہونے کی تھی جس پر مفتی صاحب نے آفیسر سے اس بارے میں معلومات مانگی تو انہوں نے بتایا کہ جو بوگس کارڈ بنے ہیں انکے کی جانچ کے بعد رد ہورہے ہیں خدانخواستہ اگر کسی کا درست کارڈ کسی وجہ سے رد ہوجاتا ہے تب وہ ایف ڈی او آفس سے رابطہ کریں انکے کارڈ دوبارہ جاری ہوجائیں گے اسی طرح بیوہ، بزرگ معذوروں کیلئے پیلا کارڈ خصوصی اسکیم کے تحت ایم ایل رابطہ آفس و زوہان فاونڈیشن آفس و شہر بھر سے آئے عریضہ داروں کو فوراً پیلا کارڈ بناکر دیا جائے جس کیلئے مقامی ایف ڈی او نے بتایا کہ عنقریب سبھی عریضہ داروں کو پیلا راشن کارڈ فراہم کرادیا جائے گا ۔ نیز ایف ڈی او میں آن لائن کاموں کی جگہ عریضہ گزاروں کی بھیڑ پر بھی رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی نے ایف ڈی او سے کہا کہ جتنے بھی عریضہ گزار راشن کارڈ سے منسلک آن لائن کام لا رہے ہیں اس میں تیزی لائیں انہوں عریضہ گزاروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کام کیلئے بلاوجہ بھیڑ نہ کریں ذمہ داران کو انکا کام کرنے دیں جن کے جو بھی کام ہیں ان کاموں کے زیراکس پیپر پر سکہ و دستخط لیکر رکھیں لیں تاکہ انکے پاس ثبوت موجود رہے ۔ رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کی نے عریضہ داروں کو یہ بھی کہا ہے کہ ایف ڈی او محکمہ 45 دن میں کام کرکے دینے کا پابند ہے اسی لیے آن لائن کام کی جگہ بھیڑ بھاڑ نہ کریں ۔ اگر ایف ڈی او سے کسی بھی قسم کی اگر کوئی شکایت ہوتو رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کی آفس دارالخیر نیاپورہ و ایف ڈی او میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے نمائندے سمیر سر کی آفس زوہان فاونڈیشن چندن پوری گیٹ پر رابطہ کریں ۔ ایف ڈی او سے میٹنگ میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل صاحب قاسمی کے علاوہ سمیر سر ( زوہان فاونڈیشن) و محکمہ ایف ڈی او سے وابستہ افراد موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے