سعودی عرب میں چاند نظر آگیا ، جمعہ کو عید الفطر
ریاض : 20 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مملکت سعودی عربیہ نے سرکاری تصدیق جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر 21 اپریل بروز جمعہ کو عیدالفطر ہوگی عرب نیوز کے مطابق مملکت میں شوال کا چاند آج بروز جمعرات کو نظر آگیا ہے اور جمعہ عیدالفطر کو ہوگی۔جمعرات کو مملکت میں چاند دیکھنے والی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ 20 اپریل کو ماہ رمضان کا آخری دن ہے اور عید الفطر جمعہ کو منائی جائے گی۔رمضان المبارک کے مہینے بھر کے روزوں کے اختتام کے ساتھ، دنیا بھر کے مسلمان عید الفطر 2023 کو منانے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔عیدکی صحیح تاریخ کا تعین چاند نظر آنے سے کیا جاتا ہے، اور اس کا آغاز جمعہ کو ہونے کی امید تھی۔21 اپریل کو سعودی عرب میں جبکہ آسٹریلیا، سنگاپور، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی نے 22 اپریل کو عید الفطر کا لا اعلان کیا ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com