میونسپل پرائمری اساتذہ کی تنخواہ و پینشن کیلئے آصف شیخ کی قیادت میں کامیاب احتجاج آج تنخواہ و پینشن کا چیک ملیگا


میونسپل پرائمری اساتذہ کی تنخواہ و پینشن کیلئے آصف شیخ کی قیادت میں کامیاب احتجاج


آج تنخواہ و پینشن کا چیک ملیگا ، عید بعد ساتویں پے کا بقایا 25 کروڑ روپے کی حصولیابی کیلئے راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد 



مالیگاؤں :(پریس ریلیز) ماہ رمضان کا مقدس مہینہ اپنے اختتام کو ہے عیدالفطر کو صرف 2 روز باقی ہے ایسے میں کارپوریشن کمشنر اور اکاؤنٹنٹ کی اساتذہ کی تنخواہ و پینشن سے چشم پوشی قابل گرفت و قابل مذمت ہے۔ایک طرف ریاستی حکومت ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جینتی کے پیش نظر 14 اپریل سے پہلے مارچ کی تنخواہ اور پینشن ادا کرنے کا آرڈر جاری کرتی ہے۔لیکن
مالیگاوں کارپوریشن کے اساتذہ و  پینشنر کو عیدالفطر جیسے عظیم تہوار پر مارچ ہی نہیں ، فروری کی تنخواہ اور پینشن سے بھی محروم رکھا جاتا ہے ۔کارپوریشن کی اس نا اہلی کی مذمت کرنے اور  بقایا 2 ماہ کی تنخواہ کے حصول کے لیے آج بروز بدھ بعد نماز ظہر  فوراً سخت دھوپ میں دوپہر 2 بجے آصف شیخ رشید (سابق ایم ایل اے  و صدر این سی پی مالیگاوں)کی قیادت میں شہر کی تمام ہی ٹیچرس سنگھٹنا کا مشترکہ وفد جس میں تقریبا 200 اساتذہ کا وفد پرامن طریقے سے کارپوریشن پہنچا۔لیکن یہاں ہمیشہ کی طرح میونسپل کمشنر کارپوریشن سے غیر حاضر پائے گئے۔یہاں روزہ دار اساتذۂ کرام کے ساتھ آصف شیخ نے جب دیکھا کہ کمشنر غیر حاضر ہیں تو انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کارپوریشن گیلری میں آصف شیخ کی قیادت میں تمام اساتذہ نے تقریباً آدھا گھنٹہ خاموش پرامن طریقے سے زمین پر بیٹھ کر اپنا احتجاج درج کیا۔
اس موقع پر کمشنر کے نمائندے کے طور پر کارپوریشن اکاؤنٹنٹ راجو کھیرنار اور سچن مہالے تشریف لائے راجو کھیرنار نے گورنمنٹ سے گرانٹ نہ آنے کا عذر پیش کیا اور کہا کہ جب گرانٹ آئے گی تب اسکول بورڈ کو چیک دیا جائے گا۔بس پھر کیا تھا اس جملہ پر آصف شیخ برہم ہوگئے اور انہوں نے دوٹوک کہا کہ عید کو صرف 2 دن باقی ہے بغیر چیک لیے ہم یہاں سے نہیں جائیں گے ۔کچھ دیر کیلئے مظاہرین نے سخت برہمی کا اظہار کرنے لگے ۔حالات کو دیکھتے ہوئے راجو کھیرنار نے بروز جمعرات کی صبح ماہ فروری کی تنخواہ اور ایک پینشن کا چیک دینے اور گورنمنٹ گرانٹ آنے پر ماہ مارچ کی 
تنخواہ و پینشن کا چیک دینے کا وعدہ کیا  ۔اسی کے ساتھ ساتویں پے کے فرق کی رقم جو تقریباً 25 کروڑ کارپوریشن پر بقایا ہے اس کے حصول کا لائحہ عمل طے کرنے اور مالیگاوں اسکول بورڈ میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کی بھرتی کے لیے عید کے فوراً بعد کمشنر سے ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس وفد میں آصف شیخ رشید کے ہمراہ اسلم انصاری ، شکیل بیگ ، محمود شاہ ، ہاشم سر ، شاہد پریز سر، صدر  ( مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا  مالیگاوں )شفیق انور سر ( مہاراشٹر راجیہ پراتھمک شکشک سنگھ مالیگاوں )اشفاق قیصر سر ، صدر  ( مہاراشٹر راجیہ پراتھمک شکشک سمیتی  مالیگاوں )آصف آوشکار سر ،صدر ( نگر پالیکا ، مہا نگر پالیکا شکشک سنگھ مالیگاوں )شاہ محمد مختار سر، ریاستی  کنوینر  (جونی پینشن حق سنگھٹنا )کے علاوہ معین سر ، عرفان محبوب، دیان سر ، سرفراز سر ، سلیم سر ، صادق سر ، اکبر سر ، ساجد سر ، کے علاوہ بڑی تعداد میں معلمات بھی حاضر رہیں 
پینشنر سنگھٹنا  مالیگاوں کے سلطان قریشی ، فیاض سر، شبیر سر، عبدالمجید سر کے علاوہ بڑی تعداد میں پینشنرس بھی حاضر رہے ۔ آصف شیخ رشید کی بروقت و کامیاب کامیاب نمائندگی پر تمام سنگھٹنا کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے