مفتی اسمٰعیل قاسمی کا اظہار، اب شہر میں شبیر سیٹھ کے تعمیری کاموں کے طرز پر سمینٹ کانکریٹ راستوں کی تعمیر ہوگی
ایم ایل اے و اقلیتی فنڈ سے 75 لاکھ روپے کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا جائزہ لینے وارڈ کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ دیر رات دورہ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج 19 اپریل بروز بدھ 27 رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عائشہ نگر قبرستان سے متصل روڈ جو نشاط گرلس ہائی اسکول سے قبرستان کے آخر کنارے پبلک ساروجنک بیت-الخلا تک اور معصوم سائزنگ سے مفتی اعظم مسجد تک شیو روڈ، ایم ایل اے و اقلیتی فنڈ سے 75 لاکھ روپے کی لاگت سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر ہو چکی ہے اسکی کوالیٹی و مضبوطی، پائیداری کو چیک کرنے کا جائزہ لینے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی و انصاری محمد حسین نے محلے کے ذمہ داران کے ساتھ معصوم سائزنگ سے مفتی اعظم مسجد شیو روڈ والی روڈ کا جائزہ لیا ، جو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا اس پر ٹھیکیدار کام کر رہا ہے یا نہیں اعتماد و بھروسہ اصل مضبوطی و پائیداری میں سمینٹ کانکریٹ روڈ جو مرحوم شبیر احمد سیٹھ کے زمانے میں بنتا تھا ہالہ بناکر پانی سے مضبوطی کو چیک کرنے و جائزہ لینے از خود ذمہ داری انجام دے رہے ہیں وارڈ کے لوگوں اور حاجی ظہیر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُس موقع پر کہا تھا وہ مفتی اسمٰعیل قاسمی کے نمائندے انصاری محمد حسین کو سال بھر پہلے انھوں نے عائشہ نگر قبرستان میں جنازہ ہال کے لئے اور قبرستان میں نئے پول و پول پر ایل ای ڈی لائٹ سے روشنی کا انتظام کرنے کی گزارش و ضرورت گوش گزار کی تھی اور قبرستان سے لگ کر روڈ جو انتہائی خراب ہے بارش کے ایام میں عوام کو بہت تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میت کو جنازہ قبرستان میں لانے کے لئے روڈ تکالیف کے ساتھ کبھی ٹرالی پر قبرستان کے گیٹ تک لایا جاتا ہے ان سب تکالیف کو ہم قبرستان کے ذمہ داران شہر کے لیڈروں کو پریشانی سے آگاہ کرتے رہیں ۔
عائشہ نگر قبرستان کو آج تیس سال ہوگئے ہیں اس درمیان ہم سیاسی جماعتوں کے قائدین تک جنازہ ہال، نئے پول، پول پر روشنی اور قبرستان کے اندر باہر روڈ کی تعمیر جیسے مدعے رکھتے رہے مگر یہ کام انصاری محمد حسین کے توسط سے آج مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی نمائندگی و فنڈ سے ان تعمیراتی کاموں سے عوام کو راحت میسر کروائی گئی، ہم آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی اور انکے نمائندے انصاری محمد حسین کے بھی شکر گزار ہیں انکی جدوجہد و ذاتی دلچسپی سے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ایم ایل اے فنڈ سے 55 لاکھ روپے لاگت سے 40 باے 50 کی جگہ پر جنازہ ہال کی نصف تعمیر ہوچکی ہے شبِ برات سے قبل نئے پول و ایل ای ڈی لائٹ لگ چکے اب روڈ کی تعمیر کا مرحلہ پایہ تکمیل تک پہنچا، یاد رہے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے جو وعدے الیکشن سے قبل کئے تھے ہم عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی وہ گزشتہ دو سالوں مسلسل ایوان میں نمائندگی کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کو انجام دہی دے رہے ہیں مفتی اسمٰعیل قاسمی کے نمائندے انصاری محمد حسین نے بتایا کہ شب برات سے پہلے تمام قبرستانوں میں پول و ایل ای ڈی لائٹ لگاکر روشنی کا انتظام کیا گیا، محمد آباد میں روڈ کی تعمیر، گولڈن نگر روڈ کی تعمیر، علامہ اقبال پل کے قریب ہال، گراونڈ میں گیٹ، گراونڈ میں چاروں طرف پیون بلاک، تاشقند باغ روڈ کی تعمیر،وارڈ نمبر 6 میں منا ممبر کی گلی اور نیا اسلام پورہ میں انصاری محمد حسین کی گلی میں روڈ کی تعمیر، وغیرہ کامیاب کام پایہ تکمیل تک پہنچا، مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کارپوریشن سے لے کر ضلع نیوجن سمیتی، نگر وکاس ، چیف منسٹر ڈپٹی چیف منسٹر اختیاری فنڈ سے شہر میں تعمیراتی کام پیپر ورک سے منظوری تک صحیح نہج پر مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور از خود نوٹس لیتے ہوئے جائزہ لیا ماضی میں کسی ایم ایل اے نے یہ کام نہیں کیا، شہر میں تعمیراتی کاموں سے مخالفین کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے اور کریڈٹ لینے کے لئے وہ بھی اپنی نمائندگی بتا رہے ہیں جو ماضی میں کبھی دیکھنے کو نہیں ملا،وارڈ کے لوگوں نے اتنی رات گئے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے روڈ کے جائزے کیلئے آنے پر علاقے میں خوشی دیکھی گئی اور کئی دوکانوں و مکانوں میں بلا کر خاطر تواضع کی گئی، آج بھی مفتی اسمٰعیل قاسمی شہر کے تئیں سنجیدہ ہیں مستقبل میں شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے مسلسل جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com