آئی ایس آفیسر کی نگرانی میں مالیگاؤں کارپوریشن میں 682 آسامیوں پر بھرتی کی جائے میونسپل کمشنر پر مالی خرد برد کے شکوک و شبہات ، اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کا خدشہ



آئی ایس آفیسر  کی نگرانی میں مالیگاؤں کارپوریشن میں 682 آسامیوں پر بھرتی کی جائے 

میونسپل کمشنر پر مالی خرد برد کے شکوک و شبہات ، اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کا خدشہ 


کارپوریشن میں نئی بھرتی کو لیکر آصف شیخ رشید کی ہنگامی پریس کانفرنس، عید بعد رہنمائی کیمپ




مالیگاؤں :( پریس ریلیز) جب ریاستی حکومت نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں 682 ضروری آسامیوں کی بھرتی کو منظوری دی تو بھرتی کا عمل منصفانہ اور شفاف طریقے سے انجام دیا جانا چاہیے۔
‏ریاستی حکومت نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں 682 ضروری اسامیوں کو بھرنے کی منظوری دی ہے۔ میونسپل کارپوریشن میں موجودہ ایڈمنسٹریٹر کا کام کاج ہمیشہ ہی متنازعہ رہا ہے، جہاں انہوں نے کام کیا ہے وہاں کے ایڈمنسٹریٹر پر سنگین الزامات ہیں۔ اس سے قبل مالیگاؤں کارپوریشن میں تقریباً 500 ملازمین کی ماہانہ تنخواہ کو دوگنا کرنے کا غیر قانونی حکم جاری کیا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر کے خلاف مقامی سطح پر ایسی بحث ہے کہ گولڈن نگر کے ایک سابق کونسلر کی ثالثی کے ذریعے بڑے پیمانے پر مالی لین دین کیا گیا تھا۔ کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر  مقامی سیاسی اور حکمران جماعت کے رہنماؤں کے دباؤ میں بلدیاتی امور چلا رہے ہیں۔جب اس طرح کی کئی شکایات  حکومت کو پیش کی گئیں تو اس شکایت کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔لہٰذا مالیگاؤں کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کے دور میں میگھا بھرتی نہیں ہونا چاہئے ۔کیونکہ انہوں نے جہاں جہاں ملازمت کی ہے وہاں پر انکا کردار مشکوک ہے ۔اس لئے ہمیں ان پر بھروسہ نہیں، مالیگاؤں کارپوریشن ایڈمنسٹریٹر کسی بڑے سیاسی دباؤ میں کامیابی کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس بھرتی میں اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی ہونے کا امکان ہے ۔حق داروں کو درکنار رکھا جائے گا ۔لہٰذا آئی ایس آفیسر کی نگرانی میں بھرتی کی جائے ۔مالیگاؤں کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر ایک آئی ایس آفیسر کو نامزد کیا جائے ۔اسطرح کی تفصیلی شکایت آج آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر کے پردھان سیکرٹری کو روانہ کیا ہے ۔

آصف شیخ نے مکتوب میں لکھا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے متنازعہ کردار کو دیکھتے ہوئے اگر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں 682 آسامیوں پر بھرتی کا عمل ان کے ذریعہ کیا جاتا ہے تو بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ ہمیں سخت شک ہے کہ اگر صرف ان ملازمین کو جو فی الحال اعزازیہ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں،کو پچھلے دروازے سے ملازمت میں لے لیا جائے گا، تو مالیگاؤں میں درج فہرست ذات، خصوصی پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ شہر اور تعلقہ کی عوام کو یقینی طور پر مستقل ملازمت کا موقع نہیں ملے گا۔

آصف شیخ نے پردھان سیکرٹری کو لکھا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں 682 ضروری آسامیوں کو مہاراشٹر سرکار ایک آئی ایس آفیسر کی رہنمائی میں بھرتی کریں ۔آصف شیخ رشید نے کہا کہ عید بعد گیارہ رکنی کمیٹی کارپوریشن بھرتی کے عمل پر مفت میں رہنمائی کیمپ کا انعقاد کریگی ۔عوام بھرتی کے نام پر کسی بھی ایجنٹ یا آفیسر کو روپیہ پیسہ نہ دیں، اگر کوئی شخص روپے کا لین دین کرتا ہے تو راشٹروادی کانگریس پارٹی اسکی ذمہ دار نہیں ہوگی ۔لہٰذا مالی لین دین سے بچیں ۔اس مکتوب کی ایک کاپی پردھان سیکرٹری مہاراشٹر سرکار، ناسک ڈویژنل کمشنر و ضلع کلکٹر ناسک کو روانہ کی گئی ہے ۔اس پریس کانفرنس میں اسلم انصاری، شکیل بیگ ،عبد القیوم، شفیق بھنیہ وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے