نئی پنشن اسکیم میں ترامیم ، فیملی پنشن کو بھی منظوری، مہاراشٹر کابینہ میں اہم فیصلہ وزیر اعلیٰ کی ملازمین سے ہڑتال واپس لینے کی اپیل



نئی پنشن اسکیم میں ترامیم ، فیملی پنشن کو بھی منظوری، مہاراشٹر کابینہ میں اہم فیصلہ 


وزیر اعلیٰ کی ملازمین سے ہڑتال واپس لینے کی اپیل 



ممبئی : 17 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) جونی پینشن کا مطالبہ لیکر مہاراشٹر کے سرکاری و نیم سرکاری ملازمین بے مدت دھرنا اندولن کررہے ہیں ۔جس کے چلتے عوامی و سرکاری کاموں میں زبردست رخنہ اندازی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔ملازمین اپنے مطالبات کی یکسوئی پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔اس درمیان مہاراشٹر حکومت نے اہم فیصلہ لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ریاستی سرکاری ملازمین کی نئی پنشن اسکیم میں ترامیم کرنے کا اعلان آج مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کیا۔  ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں مذکورہ فیصلہ لیا گیا ۔کابینہ نے سرکاری ملازمین کے لیے فیملی پنشن کی بھی منظوری دی ہے ۔ کابینہ کی میٹنگ میں آشا رضاکاروں، گروپ پروموٹرز کی تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کے علاوہ گوپی ناتھ منڈے کسان حادثہ بیمہ اسکیم میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ملازمین سے اپنی ہڑتال واپس لینے کی اپیل کی ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے