کارپوریشن چناؤ : سپریم کورٹ میں 21 مارچ کی سماعت ملتوی ہونے کا امکان ، کیا بارش سے قبل انتخابات ہونگے!


کارپوریشن چناؤ : سپریم کورٹ میں 21 مارچ کی سماعت ملتوی ہونے کا امکان ، کیا بارش سے قبل انتخابات ہونگے! 



نئی دہلی : 17 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) میونسپل انتخابات کو لیکر تذبذب ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ہر گزرتے دن تذبذب بڑھتا جارہا ہے ۔سیاسی پارٹیوں اور خواہش مند امیدواروں میں اس بات کو لیکر اب جوش سرد ہوتا دکھائی دے رہا ہے وہیں آج ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق مانسون ختم ہونے سے پہلے میونسپل اور ضلع پریشد کے انتخابات کرائے جانے کا امکان ہے۔ اس لئے کہ OBC سیاسی ریزرویشن پر 21 مارچ کو ہونے والی سماعت دوبارہ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ کیونکہ چیف جسٹس دھننجے چندر چوڑ آئینی بنچ پر ہیں۔اس لئے کہاں جارہا ہے کہ میونسپل انتخابات میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ 21 مارچ کی سماعت ٹلنے کے بعد ممکن ہے کہ آئندہ سماعت اپریل اوائل میں ہو اور فیصلہ بھی جلد ہوجائے تاکہ بارش کے ایام سے قبل ریاست مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جاسکے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی میں کارپوریشن و ضلع پریشد انتخابات بارش سے قبل ہونگے یا پھر بارش بعد اس پر کہنا قبل از وقت ہوگا ۔دوسری جانب سیاسیات پارٹیاں اپنی تیاری میں مصروف ہوچکی ہیں ۔

ادھر محکمہ الیکشن کارپوریشن و بلدیاتی انتخابات کیلئے کمربستہ ہے ۔سپریم کورٹ میں او بی سی سیاسی ریزرویشن اور وارڈ رچنا سمیت مختلف عرضداشت پر سماعت ایک ساتھ کی جارہی ہیں اور امکان ہے کہ فیصلہ ہوگا تو تمام عرضداشت کے فیصلے ایک ساتھ ہونگے ۔اس لئے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بارش سے قبل انتخابات ہوسکتے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے