پارلیمنٹ و اسمبلی چناؤ ایکساتھ ہونے کا امکان، الیکشن محکمہ تیاری میں مصروف
مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر شریکانت دیشپانڈے کا ریاست میں دورے کا آغاز
ممبئی : 17 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) سپریم کورٹ میں ریاست مہاراشٹر کے اقتدار معاملہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دوسری طرف ریاست کے کئی سینئر لیڈروں نے وسط مدتی انتخابات کے امکان کی پیشین گوئی کی ہے۔ جہاں کچھ لوگوں کیا ماننا ہے کہ ملک میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرائے جا سکتے ہیں۔ایسے میں اب ریاست مہاراشٹر کے چیف الیکٹورل آفیسر شریکانت دیشپانڈے نے اس ضمن میں کہا کہ الیکشن انتظامیہ دونوں انتخابات ایک ساتھ کرانے کے لیے تیار ہے۔
شری کانت دیشپانڈے الیکشن سے پہلے کی تیاریوں کا جائزہ لینے بھنڈارا پہنچے تھے۔ یہاں انہوں نے اس بات کی اطلاع دی۔ شری کانت دیشپانڈے قبل از وقت انتخابات تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔ دیش پانڈے نے ودربھ سے اپنے دورے کا آغاز کیا ہے۔ جائزہ لینے کے لیے بھنڈارا آنے پر انھوں نے میڈیا سے بات چیت کی۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دیش پانڈے نے کہا، کوئی بھی انتخابی تیاری ایک مہینے میں مکمل نہیں ہوتی۔ اس میں بہت وقت لگتا ہے۔ اس لیے اگلے سال ہونے والے انتخابات کی مناسبت سے کلکٹرس سے انتخابی نظام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے دورہ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیش پانڈے نے اہم جانکاری دی۔ انہوں نے کہا، 2024 میں لوک سبھا اور ودھان سبھا یہ دونوں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن ان دونوں انتخابات کو ایک ساتھ کرائے اسکے لئے انتظامیہ تیار ہے۔ایک اخباری ذرائع نے اس بارے میں خبر دی ہے۔ اس لیے اب ملک کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا امکان ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com