کڈنی ٹرانسپلانٹ کے مریض شیخ عنایت کا انتقال ،تدفین عصر بعد بڑا قبرستان میں عمل میں آئے گی
مالیگاؤں : 7 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) گردے کے عارضہ میں مبتلا سلامت آباد گلی نمبر 2 کے ساکن شیخ عنایت آج زندگی کی جنگ ہار گئے اور وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔تفصیلات کے مطابق شیخ عین الدین(اسٹیٹ بروکر )کے لڑکے، سابق میونسپل کونسلر کمال الدین کما پہلوان کے بھتیجے اور شیخ نور ، شیخ سکندر (اسٹیٹ بروکر)کے بھائی اور پترکار جمال شیخ کے چچا زاد بھائی شیخ عنایت گزشتہ 15 سالوں سے کڈنی کے مرض میں مبتلا تھے ۔ابھی حال ہی میں شیخ رشید کی 40 سالہ سیاسی و تعمیری خدمات کا اعتراف میں منعقدہ اجلاس میں شیخ عنایت کیلئے آصف شیخ کی کوششوں سے مخیران شہر نے لاکھوں روپیہ عطیہ کیا تھا اور تقریباً 9 لاکھ روپیہ کی خطیر رقم کو سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے شیخ عنایت کے اہل خانہ کے ساتھ ناسک کے اپولو ہاسپٹل میں بطور آپریشن جمع کیا تھا تاکہ اس مریض کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا جاسکے ۔اس دوران مریض کا علاج جاری تھا اور کڈنی ڈونر کی تلاش میں ہاسپٹل کا عملہ لگا ہوا تھا کہ آج رات اچانک شیخ عنایت کی طبیعت ناساز ہوئی اور انہیں فوری طبی امداد کیلئے پریاس ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا جہاں ڈائلیسیس کے لئے کوشش جاری تھی کہ اسی دوران انکی موت واقع ہوگئی ، معلوم ہوکہ ہاتھ میں لگی ڈائلیسیس مشین بند پڑھنے کے سبب انہیں بروقت علاج نہیں مل سکا ، ڈاکٹروں نے ہر ممکن کوشش کی لیکن مرضی مولا کے آگے سب بے بس ہیں کے مصداق شیخ عنایت کی روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی ۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ جنازہ عصر کی نماز کے فوری بعد بڑا قبرستان لے جایا جائےگا ۔شیخ عنایت کے انتقال پر شیخ رشید شیخ شفیع صاحب، راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر جناب آصف شیخ رشید صاحب، حاجی خالد صاحب، ریاض ماما ، انّو فائٹر مانو سماچار ،منان بیگ، قاضی شاہد ، قاضی منظور ، امجد،سر ، محسن شیخ ، ساجد خان چکی والے ، وسیم سر، اسحاق ماسٹر ، الطاف خان ، ریاض سر مولانا آزاد پبلک لائبریری ، لوک ہت تنظیم، عضبا سوسائٹی و ذمہ داران محلہ رونق آباد ، سلامت آباد کے ساکنان نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے پسماندگان کو صبر جمیل کی تلقین کی ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com