فتح میدان سے پوار واڑی ہائی وے تک سمینٹ کانکریٹ روڈ جلد ہی تعمیر ہوگی
کارپوریشن نے مفتی اسمٰعیل کے توسط سے نگر وکاس کے فنڈ سے جلد ہی روڈ کی تعمیر عندیہ دیا
کام کی معلومات لینے کے بعد کریڈٹ کیلئے دھرنا آندولن کا ڈرامہ
مالیگاؤں: 16 مارچ (پریس ریلیز) مشرقی اقبال روڈ وارڈ نمبر 15 فتح میدان سے سلیمانی مسجد تک سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کرنے، سلیمانی مسجد سے ہندوستان آٹو سے بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول تا پوار واڑی نالہ تک کئی کڑور روپے بجٹ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر ہوگی اس طرح کا مطالبہ آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے نگر وکاس سے کیا تھا جو منظور ہوچکا ہے۔مالیگاؤں مہا نگر پالیکا کے سٹی انجینئر نے کمشنر کے توسط سے کل دھرنا دینے والوں کو لکھی میں لیٹر دیتے ہوئے بتایا کہ فتح میدان سے پوار واڑی نالہ تک روڈ تعمیر کے کام منظور ہے اسکا ٹینڈر پروسیس جاری ہے جیسے ہی ٹینڈر پروسیس مکمل ہوگا نگر وکاس و ضلع نیو جن سمیتی سے مالیگاؤں کارپوریشن دستیاب فنڈ رقم سے جلد ہی روڈ کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا انھوں نے دھرنا دینے والوں سے درخواست کی وہ دھرنا اندولن نہ کریں اور کارپوریشن کا تعاون کریں. اخبار ھذا کے نمائندے نے جب مفتی اسمٰعیل قاسمی کے تعمیراتی کاموں کے نمائندے انصاری محمد حسین سے اس معاملے میں گفتگو کی تو انھوں نے بتایا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو کارپوریشن اور ناسک جاتے رہتے ہیں اور کون سا کام کب ہوگا اسکی معلومات حاصل کرنے کے بعد دھرنا آندولن کرکے چھچھند کرتے ہیں تاکہ کام شروع ہونے کے بعد اسکا کریڈٹ انھیں مل جائے. عوام ایسے گمراہ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں ۔
انصاری محمد حسین نے مزید کہا کہ مالیگاؤں کے مقامی آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ایم ایل اے فنڈ سے کاموں کا سلسلہ جاری ہے کچھ کام پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے بہت سارے تعمیراتی کام شہر میں جاری ہے اور آئندہ بھی تعمیراتی کام زمین پر نظر آے گے، ماضی قریب میں عائشہ نگر قبرستان میں جنازہ ہال کی تعمیر و ایل ای ڈی لائٹ سے روشنی کا انتظام، دیگر قبرستان میں ایل ای ڈی لائٹ و روڈ کی تعمیر، قلعہ میں ہال، گراونڈ میں چاروں طرف پیون بلاک، ایک بڑا شاندار گیٹ، محمد آباد میں دس لاکھ روپے سے روڈ کی تعمیر اور گولڈن نگر میں 30 لاکھ روپے کی لاگت سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر وغیرہ کام اس بات کا ثبوت ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی شہر کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلسل جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں وہ حکومت مہاراشٹر کے ایوان میں بجلی کے اضافی دام کے خلاف نمائندگی بھی کر رہے ہیں اور نگر وکاس، حکومت مہاراشٹر بالخصوص چیف منسٹر و ڈپٹی cm سے فنڈ کا مطالبہ کرتے ہوئے پیپر ورک جاری رکھے ہوئے ہیں وہ کارپوریشن اور ضلع نیوجن سمیتی سے بھی فنڈ کی حصولیابی کیلئے کوشاں ہے اس لئے ہم مخالفین کا جواب تعمیری سیاست و نمائندگی سے دینگے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com