احتجاجی مظاہرہ کامیاب، پانچ کروڑ کے فنڈ سے فتح میدان تا پوار واڑی روڈ کی تعمیر ہوگی
ایم ڈی ایف کو مالیگاؤں کارپوریشن کا مکتوب
مالیگاؤں : 16 مارچ (پریس ریلیز) شہر میں ہو رہی بدعنوانیوں اور کارپوریشن مافیا کی من مانی کیخلاف مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ (ایم ڈی ایف) مسلسل لڑائی لڑ رہی ہے. ایم ڈی ایف کی جانب سے آگرہ روڈ, کسمبا روڈ, شہید عبدالحمید روڈ اور مولانا آزاد روڈ گاندھی مارکیٹ کے بعد پوار واڑی روڈ کیلئے مسلسل جدوجہد جاری ہے.
ایم ڈی ایف کی جانب سے پوار واڑی روڈ کی دوبارہ تعمیر کیلئے بروز بدھ 15 مارچ 2023 کو صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک عزیز کلو اسٹیڈیم کے مین گیٹ پر دھرنا دیا گیا ہے. آج دوسرے روز بھی ایم ڈی ایف کا احتجاج جاری ہے.
گزشتہ روڈ ایم ڈی ایف کے اراکین کی جانب سے عوامی بیداری اور کارپوریشن کمشنر کے نام ایک تحریر مکتوب دیا گیا. جس میں فتح میدان سے سلیمانی چوک ، بڑا قبرستان سے متصل روڈ, بڑی مالیگاؤں اسکول, عزیز کلو اسٹیڈیم اور پوار واڑی بریج تک روڈ کو دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا گیا.
آج کارپوریشن کی جانب سے ایم ڈی ایف کے نام ایک مکتوب دیا گیا. جس میں لکھا ہے کہ پانچ کروڑ کے فنڈ سے کارپوریشن پوار واڑی روڈ کی تعمیر جلد ہی شروع کرے گی. نیز فتح میدان سے لیکر سلیمانی چوک اور آگے بڑا قبرستان اور عزیز کلو اسٹیڈیم سے لیکر پوار واڑی بریج تک روڈ کی تعمیرنو کا کام کیا جائے گا.
اس موقع پر ایم ڈی ایف کے فعال اراکین میں احتشام بیکری والا, ایس این انصاری, عمران راشد, ببو ماسٹر, اعجاز شاہین, شکیل ہمدانی, علی حسن, صابر ماسٹر, خالد ایس کے, رئیس شیخ، ریاض مقادم ،اور دیگر افراد موجود تھے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com