اگت پوری ہائی وے پر حادثہ ، ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک


اگت پوری ہائی وے پر حادثہ ، ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک 



اگت پوری: 8 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی آگرہ ہائی وے پر واقع اگت پوری نامی گاؤں کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہے۔ یہ حادثہ آج شام 4 بجے پیش آیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ممبئی کی سمت جارہی ایک کار ٹائر پھٹنے کے سبب ٹوئنگ وین سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ کے بعد اگت پوری پولس موقع پر پہنچ گئی۔ اس حادثے میں ایک چھوٹی بچی، ایک خاتون اور دو مرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثے کے بعد ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ جس کے بعد ہائی وے پولس نے ٹریفک کو کلیئر کرایا۔ گزشتہ چند دنوں میں ہائی وے پر حادثات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ان میں اگت پوری کے قریب ہونے والے حادثات کی تعداد زیادہ ہے۔تادم تحریر مرنے والوں کے نام و رہائش کا پتہ لگایا جارہا ہے

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے