بارہویں میتھس پیپر لیک معاملہ :جانچ کیلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل ، اب تک سات افراد گرفتار
بلڈھانہ : 8 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) ضلع بلڈھانہ میں 12ویں کا ریاضی کا پرچہ لیک ہونے سے ریاست کے تعلیمی نظام ہڑکم مچ گیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ 12ویں ریاضی کے پیپر لیک معاملے میں اب ایس آئی ٹی کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اتوار کو گرفتار کیے گئے دونوں ملزم اساتذہ کو 10 مارچ تک پولس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ ان ملزمان کو دیولگاؤں راجہ کورٹ میں پیش کیا گیا۔ اب تک ملزمان کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com