بین الاقوامی مسابقہ تکمیل حفظ قرآن میں ہندوستان کی نمائندگی کیلئے مالیگاؤں کا انتخاب ، شہر عزیز کیلئے باعث فخر
مدرسہ ریاض الجنہ کی 16 سالہ طالبہ عمان کیلئے روانہ ، 41 ممالک کی حافظات کی شرکت
مالیگاؤں : 4 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ)
"حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن حکیم سیکھے اور سکھائے" ۔بیشک قرآن مجید دونوں جہاں میں کامیابی کا ضامن ہے ۔ قرآن حکیم کے فضائل سے ہم مسلمان بخوبی واقف ہیں انگنت معجزات قرآن مجید کے پڑھنے والوں کے ساتھ بھی رونما ہوئے ہیں اور یہ اللہ رب العزت کی قدرت ہے کہ وہ قرآن پڑھنے والوں کامیابی و سرخروئی سے سرفراز کرتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ اسلامی ممالک مختلف مواقع پر قرآن مجید کی تلاوت کے مسابقہ کا اہتمام کرتے ہوئے جن میں قرآت کا عالمی مقابلہ کافی مقبول ہے تاکہ مسلمان بہتر ڈھنگ سے قرآن پاک کی تلاوت کرسکے ۔اسی ضمن میں حاصل تفصیلات کے مطابق ملک عمان (جارڈن) میں عالمی سطح پر مسابقہ تکمیل حفظ قرآن کریم کا انعقاد کیا گیا ہے ۔جس میں پورہ دنیا سے تقریباً 41 ممالک کے حافظات کرام شرکت کررہے ہیں ۔ملک ہندوستان اور بالخصوص مالیگاؤں کیلئے باعث فخر ہے کہ شہر عزیز کے مغربی علاقہ سے تعلق رکھنے والے مدرسہ ریاض الجنہ کی 16 سالہ طالبہ بین الاقوامی مسابقہ تکمیل حفظ قرآن کریم جو عمان میں منعقد ہورہا ہے کیلئے منتخب ہوئی ہیں ۔اس ضمن میں مدرسہ کے بانی و مہتم حافظ جمیل اشاعتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمان(جارڈن) میں منعقدہونے والے عالمی مسابقہ مکمل حفظ قرآن کریم میں شہر مالیگاؤں کا معروف ادارہ مدرسہ ریاض الجنہ (محوی نگر مالیگاؤں) کی 16 سالہ طالبہ ترنم شیخ ادریس کا انتخاب ہوا ہے ۔اس بچی نے ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں حفظ قران مکمل کیا ۔اس مسابقہ کیلئے جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے ناظمِ تعلیمات حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی دامت برکاتہم کی اول تا آخر مکمل رہنمائی شامل رہی ۔ہے ـ حافظ جمیل نے بتایا کہ عمان میں ہورہے مسابقہ تکمیل حفظ قرآن کریم میں دنیا بھر کے 41 ممالک شرکت کررہے ہیں اور یہ بچی ہندوستان کی نمائندگی کررہے ہیں جو مالیگاؤں شہر کیلئے فخر و اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مسابقہ میں شرکت کرنے والے ممالک میں 1) ہندوستان ، 2)سعودی عرب, 3) امارات ، 4) کویت ، 5) کویت محکمہ ، 6) قطر ، 7) قطر محکمہ ، 8) قطر رئیس وفد ،9) عراق وقف سنی ، 10) عراق مشرف اداریہ ، 11) عراق وقف شیعہ ، 12) یمن ، 13) القدس، 14) فلسطین ، 15) سوریا ، 16) لبنان ، 17) مغرب ، 18) مصر ،19) ٹونس ، 20) جزائر ،21 ) لیبیا ،22) سوڈان ، 23) صومالیہ ، 24) تشاد ، 25) ثیوبیاء ،26) کامیرون ، 27) ساحل العاج ،28) نائجیریا ،29) وسطہ افریقہ ، 30) تنزانیہ ،31) گینیا ،32) کونگو ،33) پاکستان ، 34) انڈونیشیا ، 35) فلپائن ، 36) روس ، 37) ایران ، 38 ) امریکہ ، 39) ازبکستان ، 40) ترکی ،41) بنگلہ دیش کی طالبات شامل ہیں۔خیال رہے کہ ملک ہندوستان سے یہ واحد بچی ہے جس کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔
حافظ جمیل اشاعتی نے کہا کہ اس طالبہ کو انکے والد کے ساتھ بروز جمعرات کو ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملک عمان (جارڈن) کے لیے روانہ کردیا گیا ہے ۔اس موقع پر ایئر پورٹ طالبہ کے اہل خانہ کے ساتھ مدرسہ ریاض الجنه کے بانی و ناظم حافظ جمیل احمد اشاعتی،مدرسہ ریاض الجنہ کی ناظمہ انجم آپا،پترکار جمال شیخ ، امیر حسن قریشی ، حافظ شہباز ، حافظ رفیق ممبئی پہونچےاور ممبئی میں رہنمائی کیلئے کانٹریکٹر ایم ایم خان اور حافظ محمّد فیضان منیجنگ ڈائریکٹر الفلاح پبلک انگلش اسکول وغیرہ ائیر پورٹ پرپہلےسےہی موجود تھے ۔ یہ طالبہ عافیت کے ساتھ عمان پہنچ چتک پہنچ چکی ہے ، روانگی سے قبل حضرت مولانا نعیم الظفر صاحب ندوی(نائب امام جامع مسجد) نے مدرسہ ریاض الجنہ للبنات محوی نگر کی نئی عمارت میں مسابقہ میں کامیابی کے لیے دعافرمائی جس میں مدرسہ ہذا کے معلمین معلمات اورطلباءوطالبات کثیر تعداد میں شریک تھے ۔شہریان مالیگاؤں وملک کے باشندگان سے التماس ہیکہ اس عالمی مسابقہ تکمیل حفظ قرآن کریم میں مذکورہ حافظہ کی کامیابی کے لیے دعاکریں ۔ اس طرح کی اپیل بھی مدرسہ ریاض الجنہ کے بانی و ناظم حافظ جمیل احمد اشاعتی نے کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com