سٹی کالج کا 50 سالہ یوم تاسیس ، رنگارنگ تقاریب کا انعقاد، فارغ طلباء اپنے ناموں کا اندراج کریں : پروفیسر رضوان خان



سٹی کالج کا 50 سالہ یوم تاسیس ، رنگارنگ تقاریب کا انعقاد، فارغ طلباء اپنے ناموں کا اندراج کریں : پروفیسر رضوان خان 



     مالیگاؤں : 5 مارچ (پریس ریلیز) مہاتما گاندھی ودیا مندر کے زیر اہتمام سٹی کالج (قدوائی روڈ) کے پچاس سال پورے ہونے پر ایک تقریب یوم تاسیس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔سٹی کالج جس نے اس شہر کو سیکڑوں ٹیچر، پروفیسر، وکیل، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، بینکرس ، شاعر، ادیب، افسانہ نگار،شاعر، نقاد ،تاریخ داں، ہالی روڈ، مالی ووڈ اسٹارس ، نیشنل کھلاڑی،ہالی ووڈاسٹارس ،سیاستدان ، سوشل ورکرس اور بیشمار صحافی حضرات دیئے ۔ 
     سٹی کالج کے 50 سال مکمل ہونے پر get together کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جو دو دن پر مشتمل رہے گا جس میں رنگا رنگ تقاریب کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔یہ پروگرام 14 مارچ کی شام 5 بجے سے مراٹھا میونسپل اسکول ( سٹی کالج نیو کیمپس )کے اسٹیج پر ایک کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ جسمیں سابقہ اور موجودہ طلبا حصہ لینگے۔ خواہش مند طلباء و طالبات اپنا نام پروفیسر رضوان خان سر 9822671815 کے پاس درج کراسکتے ہیں۔ 
اسی طرح 15 مارچ کے دن دوپہر 2 بجے سا بقہ طلباء و طالبات کی ایک میٹنگ رکھی گئی ہے جو سابق طلباء کالج کے تئیں اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔ اور سٹی کالج کے بہتر مستقبل کے لیے اپنے مفید مشوروں سے نواز سکتے ہیں۔ اس پروگرام کی صدارت مہاتما گاندھی ودیا مندر کے کو آرڈینیٹر اور سابق ایم ایل سی اپورو بھاو ہیرے کریں گے۔ تمام سابق طلباء وطالبات سے گزارش ہے کہ کثیر تعداد میں دونوں پروگرام میں حاضر ہیں اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ اسطرح کی اپیل انتظامیہ کمیٹی، پرنسپل اور اسٹاف سٹی کالج نے کی ہے ۔اسطرح کی پریس ریلیز پروفیسر رضوان خان سر نے جاری کی ہے ۔اس پروگرام کی کنوینر شپ : (City College)Friend Group Missing انجام دے رہی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے