اب مالیگاؤں میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور آئے آئے ٹی گوہاٹی کے فارغین ایکسپرٹ اساتذہ اپنی خدمات پیش کرینگے :عبدالحکیم سر
اے ایچ سی اکیڈمی میں نیٹ اور جے ای ای کوچنگ کلاسیس کا آغاز،طلباء ایم بی بی ایس اور انجینئرنگ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرسکیں گے ، پریس کانفرنس سے مخاطبت
مالیگاؤں : 6 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ)قومی سطح کے امتحانات NEET اور JEE کی تیاری کیلئے مالیگاؤں شہر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور IIT گوہاٹی آسام کے فارغین ایکسپرٹ پروفیسر کی خدمات حاصل کرتے ہوئے مالیگاؤں کے ہونہار و سائنس کے طلباء کیلئے کوچنگ کلاسیس کا آغاز کیا گیا ہے ۔اسطرح کی تفصیلات آج شیواجی مجسمہ کے سامنے واقع AHC اکیڈمی کے ڈائریکٹر عبدالحکیم سر نے ایک پریس کانفرنس میں دی ۔انہوں نے اپنا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام عبدالحکیم ہے اور میں ناند گاؤں کا ساکن ہوں۔موصوف نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی IIT گوہاٹی آسام سے کامیاب کیا ہے، اسکے بعد کیمیکل سائنس سے بی ٹیک کیا ،
انہوں نے کہا کہ مجھے پڑھانے کا شوق تھا اور میں نے ٹیچنگ کا آغاز آکولہ شہر سے کیا چونکہ میرا اپنا گاؤں مالیگاؤں سے قریب ہے اس لئے میری خواہش تھی کے میں مالیگاؤں شہر کے طلباء کی بہتر طور پر رہنمائی کر سکوں ۔اس لئے ہم نے مالیگاؤں شہر میں کوچنگ کلاسیس کا آغاز کیا ہے ۔
عبدالحکیم سر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کوچنگ سینٹر میں ماہر تعلیم اساتذہ کی نگرانی میں طلباء ٹرینڈ کیا جائے گا۔تمام فارمیٹ NEET اور JEE پیٹرن کے مطابق ہونگے۔تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیواجی مجسمہ کے سامنے واقع AHC اکیڈمی میں کوچنگ کیلئے 4 کلاس روم کا نظم کیا گیا ہے۔ جس میں صبح 9 بجے سے ایک بجے تک کوچنگ کا سیشن رہیگا دوپہر میں ڈھائی بجے تک لنچ ٹائم رہیگا اور اسکے بعد شام 5 بجے تک ڈاؤٹس کلیئر کرنے کیلئے سیشن چلے گا۔انہوں نے بتایا کہ لڑکیوں اور لڑکوں کے لئے کلاس روم الگ ہونگے ۔نیٹ کیلئے سالانہ فیس 60 ہزار روپیہ جبکہ جے ای ای کے لئے 80 ہزار روپے سالانہ فیس متعین کی گئی ہے ۔اس کوچنگ کلاسیس میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے بیرون شہری سے آنے والے بچوں کے لئے ہم رہنے اور کھانے کا نظم بھی کیا گیا ہے۔ عبدالحکیم سر نے بتایا کہ ہماری کلاس میں ایڈمشن لینے والے طلباء کا انٹرنس ٹیسٹ لیا جائے گا اور اس ٹیسٹ میں اچھے مارکس حاصل کرنے والے طلباء کو فیس میں رعایت دی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی آبادی کے حساب سے یہاں پر بہت سارے انسٹی ٹوشن ہونا چاہئے ، آج ہماری معلومات میں مالیگاؤں شہر میں کسی بھی انسٹی ٹیوٹ میں آئی آئی ٹی گوہاٹی آسام اورنگ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین اساتذہ سوائے ہمارے کہیں بھی نہیں ہیں ۔اس کوچنگ کلاسیس میں کیمسٹری کے لئے عبدالحکیم سر ( آئی آئی ٹی گوہاٹی )، میتھس کے لئے محمّد عاصم سر(ائی ائی ٹی گوہاٹی)، فزکس کے لئے شعیب سر( اے ایم یو)اور بائیولوجی کیلئے ڈاکٹر محمّد طارق ( اے ایم یو ) اپنی خدمات پیش کریں گے ۔عبدالحکیم سر نے بتایا کہ پہلا بیچ 15 مارچ سے شروع کیا جائے گا ، اور دوسرا بیچ عید بعد شروع ہوگا ۔NEET اور JEE کلاسیس میں داخلہ لینے والے طلبا کو ہم شہر میں جاری جونیئر کالج میں گیارہویں اور بارہویں امتحانات کیلئے سہولیات فراہم کریں گے ۔اسکے لئے ہماری تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور کالج کے ذمہ داران سے معاہدہ بھی ہوگیا ہے ۔اس کے علاوہ اے ایچ سی اکیڈمی میں فاؤنڈیشن کورس سنڈے ٹو سنڈے صرف نویں اور دسویں جماعت کیلئے شروع کیا جارہا ہے جس میں مستقبل کیلئے گیارہویں اوعےبارہویں سائنس کی تیاری کرائی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ مزید معلومات کیلئے
طلباء اور والدین اس 919075566900 موبائل نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com