بارہویں کا پرچہ 12 ہزار روپے میں فروخت ہوا! پانچ افراد گرفتار ،کیس ممبئی کرائم برانچ کے سپرد ، سینٹر کے ڈائریکٹر اور رنرز تبدیل
بلڈھانہ : 6 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) 12ویں کے پیپر لیک معاملے میں آئے دن نئی معلومات سامنے آ رہی ہیں۔اب تک کی تحقیقات سے ایسا لگتا ہے کہ ریاضی کا پرچہ کسی بڑے ریکیٹ کے تحت لیک کیا گیا ہے۔ بلدانہ ضلع کے سندھ کھیڑ پولس اسٹیشن کی حدود میں راجا گاؤں میں واقع یشونت راؤ چوان سیکنڈری اسکول اور بھاسکر راؤ شنگانے آرٹ کالج کے امتحانی مرکز کے باہر پرچہ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ قبل ہی ریاضی کے پرچے کے دو صفحات واٹس ایپ پر وائرل ہوگئے تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ پیپر ایک واٹس ایپ گروپ پر ٹھیک 10:17 پر امتحانی مرکز سے وائرل ہوا تھا۔ اس لیے راجے گاؤں میں پیپر لیک کا ممبئی کنکشن سامنے آیا ہے، اور شبہ ہے کہ ایک طالب علم سے 10 سے 12 ہزار روپے لے کر یہ پیپر لیک کیا گیا ہے۔
ڈی وائی ایس پی یاماور، جو ایک باضمیر افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں، اس پیپر لیک ریکیٹ کی جڑ تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کی سربراہی میں پولیس کی طرف سے مکمل تفتیش کرتے ہوئے، پیپر لیک معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان میں دو اساتذہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ تمام لوگ شیندورجن، بی بی، کنگواجاتو، اور بھنڈاری گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں، راجےگاؤں میں پیپر لیک معاملہ کے ریاستی سطح کے کنیکشن سامنے آنے کا امکان ہے، اور پولس کو شبہ ہے کہ یہ کوئی بڑا ریکیٹ ہے۔ ممبئی کے دادر پولس نے انتھونی ڈی سلوا ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے ایک طالب علم کے موبائل فون سے ضبط کیا ہے۔ اس کے بعد یہ کیس ممبئی پولس کی کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس پیپر لیک تعلق ریاستی سطح ہر ہے ۔ابتدائی شبہ ہے کہ 12 ویں کلاس کے طلباء سے 10،000 سے 12،000 روپے لے کر پرچے لیک دیے گئے ہیں، اور ممبئی کرائم برانچ اور ڈی وائی ایس پی یاماور کی قیادت میں پولس مکمل جانچ کر رہی ہے۔ پولس کے ہاتھ کچھ اہم شواہد آگئے ہیں۔
ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے 10:17 منٹ پر اس پیپر کے دو صفحات دادرا ، ممبئی میں واٹس ایپ گروپ پر وائرل ہوئے۔ اسی وقت راجےگاؤں کے کچھ طلباء نے یہ پرچہ حاصل کیا۔ اس لیے پولس اس پیپر لیک کے تعلق کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست بھر میں اسی طرح کا پیپر کہاں سے نکلا؟ ممبئی پولس بھی اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پیپر لیک کے لیے استعمال ہونے والے واٹس ایپ گروپ میں کل 90 افراد شامل تھے۔ اس میں کچھ اساتذہ، طلبہ اور کچھ اور لوگ تھے۔ پیپر لیک کی خبر میڈیا کی جانب سے نشر ہوتے ہی واٹس ایپ گروپ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔تاہم بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولس جو کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولس کے مقابلے میں ہے اور دنیا میں سب سے تیز ہے، نے بھی اس حذف شدہ گروپ کو دریافت کیا ہے۔ بہت سے لوگ جلد ہی پولس کے جال میں پھنسنے والے ہیں۔ ممبئی اور بلڈھانہ سائبر پولس نے بھی اس کے لیے پوری طرح سے کام شروع کر دیا ہے۔
پولیس فورس کے ایک سینئر ذرائع کے مطابق راجے گاؤں کے پڑوسی گاؤں کے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس نے اسکول کے دو اساتذہ کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف دفعہ 240 اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دریں اثناء محکمہ تعلیم سے یہ اطلاع موصول ہو رہی ہے کہ اگر یہ پرچہ ریاست بھر میں لیک ہوا ہے تو امتحانی بورڈ اس وقت تک کارروائی نہیں کرے گا جب تک اسے دوبارہ نہیں لیا جاتا۔
بورڈ کے ڈویژنل سیکرٹری نے میٹنگ کی اور اہم ہدایات دیں۔
امراوتی بورڈ کے سکریٹری الہاس نرڈ نے ایک مکتوب نکال کر سندکھیڑراجا تعلقہ کے پانچ امتحانی مراکز کے سینٹر ڈائریکٹر اور رنر کو فوری طور پر تبدیل کرنے اور دیگر اساتذہ کو تعینات کرنے متعلقہ افراد کو احکامات جاری کرنے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ تیج راؤ کالے جوائنٹ سکریٹری ڈویژنل ایگزامینیشن بورڈ امراوتی کی موجودگی میں انہوں نے 3 مارچ کی شام کو تعلقہ میں 12ویں کلاس کے سینٹر ڈائرکٹر کے ساتھ فوری میٹنگ کر کے مرکز کے صدر اور رنر کو ہدایات دی ہیں۔ مرکز کے صدر اور رنر امتحانی مرکز میں امتحان کو آسانی سے چلانے کے لیے مناسب احتیاط برتیں گے اور امتحانی مرکز کے احاطے کے اندر کسی باہری شخص کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ طلباء کو دیگر ہدایات کے ساتھ خوف و ہراس اور نقل سے پاک امتحانات منعقد کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس موقع پر ایجوکیشن آفیسر پرکاش مکند، ڈپٹی انسپکٹر آف ایجوکیشن جگن منڈھے، تعلقہ ایگریکلچر آفیسر وسنتراو راٹھوڑ، سندکھیڑاجا گروپ ایجوکیشن آفیسر رنگناتھ گاوڑے، دیولگاؤں راجہ گروپ ایجوکیشن آفیسر داداراؤ کے علاوہ تعلقہ سینٹر کے ڈائریکٹر اور رنرز موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com