شب برآت کے موقع پر جمعیۃ علماء ہند کی خصوصی اپیل


شب برآت کے موقع پر جمعیۃ علماء ہند کی خصوصی اپیل


نئی دہلی (پریس ریلیز) ۶؍مارچ ۲۳ :جمعیۃ علما ء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قا سمی نے موجودہ حالات کے تناظر میں شب برآت کے موقع پر ایک خصوصی اپیل جاری کی ہے ، جو حسب ذیل ہے :
(1) مسلمان شب برآت میں نوافل،تلاوت،ذکر واذکار کا اہتمام کرتے ہیں۔لیکن یہ واضح رہے کہ نفلی عبادتوں میں تنہائی اور خلوت مطلوب ہوتی ہے۔اس کے ذریعہ انسان اللہ کاقرب حاصل کرتاہے۔لہذانوافل وغیرہ تنہائی میں اپنے گھر یا مسجد میں اداکرکے اس موقع کوغنیمت جانیں۔

(2) یہ موقع شوروشغب، سڑک پر ہنگامہ آرائی، موٹر سائیکل پر گھومنے کا نہیں ہے، نیز اس رات میں پٹاخے پھوڑنا،آتش بازی کرنا سب خرافات ہیں۔شیطان ان فضولیات میں انسان کومشغول کرکے اللہ کی مغفرت اورعبادت سے محروم کردیناچاہتاہے اوریہی شیطان کااصل مقصدہے۔

(3) اس بار برادران وطن کا تہوار ہولی بھی ایک ساتھ ہورہا ہے، شرپسند عناصر اس کو منافرت پھیلانے اور سماجی کشیدگی پیداکرنے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں ، اس لیے پولس انتظامیہ کو امن و امان اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات اور چوکسی برتنی چاہیے۔

(4) عوام بالخصوص نوجوانوں کو متوجہ کیاجاتا ہے کہ وہ بھی ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور امن برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔اسطرح کی پر یس ریلیز نیاز احمد فاروقی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے روانہ کی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے