گرانٹ کیلئے شالارتھ ائی ڈی فوراً جاری کریں، کام میں تاخیر پر حکام کیخلاف کارروائی ہوگی : وزیر تعلیم


گرانٹ کیلئے شالارتھ ائی ڈی فوراً جاری کریں، کام میں  تاخیر پر حکام کیخلاف کارروائی ہوگی : وزیر تعلیم 


ٹیچر ایم ایل ایز کی منترالیہ میں وزیر تعلیم سے گرانٹ کے مسائل پر ملاقات و گفتگو 



    ممبئی : 14 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) ٹیچر ایم ایل اے گیانیشور مہاترے، ایم ایل اے کشور دراڈے، ایم ایل اے کرن سرنائک نے آج منترالیہ میں ایجوکیشن منسٹر دیپک کیسرکر سے ملاقات کی ۔تیمور ایم ایل ایز نے طلباء کے آدھار کارڈ سے متعلق درستی ، غلط انٹری اور 2022-23 کی سانچ مانیتا کے مسائل اجاگر کئے ۔اور کہا کہ ابھی تک یہ مسائل حل نہیں ہوئے ہیں اسی طرح اور آنے والے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر تمام مسائل سننے کے بعد  وزیر تعلیم نے ریاست کے تمام اضلاع کے افسران کو 15 مارچ تک گرانٹ کیلئے تمام عمل مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ اگر حکام نے کام میں تاخیر کی یا اساتذہ اور اسکولوں کو پریشان کیا اور اس بارے میں ہمیں معلومات حاصل ہوتی ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
      
وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے یہ بھی ہدایت دی کہ 20 فیصد گرانٹ کیلئے  نئے آنے والے اسکولوں کے اساتذہ کو دو دن کے اندر ٹیچر کی اسکول آئی ڈی (شالارتھ) جاری کریں اور فوری طور پر تنخواہ کا بل جمع کرائیں تاکہ تنخواہ ٹیچر کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جاسکے ۔دیپک کیسرکر نے یقین دلایا کہ کسی بھی اسکول کی گرانٹ رد نہیں ہوگی ۔گرانٹ سب اسکولوں کو فراہم کی جائے گی ۔خیال رہے کہ شالارتھ آئی ڈی کیلئے بڑے پیمانے پر لین دین کا انکشاف بھی کئی مرتبہ سامنے آیا اور اس معاملے میں اینٹی کرپشن بیورو نے کارروائی بھی کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے