اگر ہم نے ٹھان لی تو شہر میں رہنا مشکل ہوجائے گا ، یہ لوگ قبرستان کی زمین چور اور فرار ملزم ہیں:آصف شیخ
نہال احمد،خاتون میئر طاہرہ شیخ کے بعد اب موجودہ ایم ایل اے مفتی اسماعیل کا گریبان بھی پکڑ لیا ، یہ خاندان احسان فراموش،دھوکہ باز اور مہا چور ہے : شیخ رشید کا الزام
ہیرا پورہ قبرستان کی زمین عوام نہ خریدیں، اگر خرید لیا ہے تو پیسہ واپس لیں، مفتی اسماعیل سمیت مذہبی جماعتوں کی خاموشی افسوس ناک گلشیر نگر میں این سی پی لیڈران کی ہلہ بول جلسہ عام سے گھن گرج
مالیگاؤں : 11 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) اگر ہم نے ٹھان لیا تو اس شہر میں رہنا مشکل ہوجائے گا ۔ہمیں للکاروں مت، ہم نے کبھی کسی کی ذاتیات پر حملہ نہیں کیا ۔لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ 1978 سے مختلف مواقع پر شیخ رشید خاندان اور انکے ورکروں پر اپوزیشن ذاتیات پر حملہ کرتی ہیں ہمیں ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتیں ہیں لیکن اللہ کے فضل و کرم سے اور ہمارے ورکروں کی بدولت ہم اس شہر میں غریبوں کے کام کررہے ہیں اور آگے کرتے رہیں گے ۔ہمیں اللہ کے سوا کوئی مٹا نہیں سکتا ۔جو لوگ ہیرا پورہ قبرستان کی زمین فروخت کررہے ہیں وہ قبرستان چور ہیں ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف گلشیر نگر میں منعقدہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ہلہ بول جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔آصف شیخ نے اپوزیشن پر وار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہاں شور مچا رہے ہیں وہ سن لیں اور عوام بھی دیکھ لیں کہ مالیگاؤں کے کس شخص پر پڑگھہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے اور کون فرار ملزم ہیں؟ پونہ کے چاکن میں کس کی گاڑی پولس گرفت میں ہے اور پولس کسے تلاش کررہی ہیں؟ پال گھر سے کون فرار ہے اور پی آئے ساگر پاٹل کسے تلاش کررہا ہے؟ یہ سب ہمیں معلوم ہے۔
آصف شیخ نے کہا کہ دہلی اور مہاراشٹر کی حکومت سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، ہمیں دہلی کی دھمکی مت دینا ۔دہلی تو اب ہم جانے والے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج کلکٹر نے آرڈر نکال دیا ہے اور پولس و کارپوریشن انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ہیرا پورہ قبرستان کی کیلئے مناسب کارروائی کرے ۔آصف شیخ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قبرستان کی زمین نہ خریدیں اور اگر خرید لیا ہے تو اپنا پیسہ واپس لیں ۔آصف شیخ نے یہیں بس نہیں کیا مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروے نمبر 116، ندی کنارے کی زمین، گرین زون، اوپن اسپیس اور دیگر پرائیوٹ زمین بھی یہ گھرانہ بیچ کھا رہا ہے لہذا عوام ایسے لوگوں کو پہچان لیں اور ان سے دور رہیں ورنہ قبرستان کی زمین پر ہوئی تمام تعمیرات منہدم کردی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کمشنر نے کارروائی نہیں کی تو ہم رمضان المبارک میں کارپوریشن میں دھرنا بھی دینگے اور سحری و روزہ افطاری ، نماز بھی ادا کریں گے لیکن کمشنر کو اتنی آسانی سے چھوڑیں گے نہیں ۔
اس جلسہ میں آصف شیخ نے مفتی اسماعیل سمیت تمام مذہبی جماعتوں سے ایکبار پھر اپیل کی ہے اب بھی وقت ہے کمشنر کو لیٹر دیکر مطالبہ کریں کہ ہیرا پورہ قبرستان کو فوری قبضہ میں لیکر تعمیر کرے ۔ورنہ ہم تو ہر طرح کی قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر مذہبی تنظیموں اور مفتی اسماعیل نے ایسا نہیں کیا تو پھر یاد رکھنا عوام کی عدالت میں آپکو جواب دینا ہوگا ۔انہوں نے مذہبی جماعتوں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ۔
اس جلسہ میں سابق میئر شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر کی خاندان پر الزم لگاتے ہوئے کہا کہ یہ خاندان احسان فراموش ہے، دھوکہ باز ہے اور مہا چور ہے ۔باپ اور بیٹے سب کی عادت انتہائی خراب ہے ہم سے غلطی ہوئی تھی کہ ہم نے باپ اور بیٹے کو کو آپ میں منتخب کیا، انہوں نے نہال احمد پر ہاتھ اٹھایا، خاتون میئر طاہرہ شیخ پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور اب تو انکی ہی پارٹی کے لیڈر موجودہ ایم ایل اے مفتی اسماعیل کا گریبان بھی پکڑ لیا ۔یہ لوگ کسی کے ہونے والے نہیں ہیں ۔جب یہ لوگ وقت پر کام آنے والوں کے نہیں ہوئے تو گرو وار وارڈ کی عوام کے کیا ہونگے ۔شیخ رشید نے کہا کہ عباس علی قاضی سے لیکر تراب سیٹھ تک درجنوں لوگوں کا روپیہ پیسہ ہڑپ کرچکے ہیں، بیشمار لوگوں کی زمین پر ناجائز قبضہ کررہے ہیں ۔شیخ رشید نے صاف الفاظ میں کہا کہ گرو وار وارڈ کی عوام انہیں گھر واپسی کا راستہ بتائے ۔یہ مہا چور ہیں ۔اپوزیشن پر شیخ رشید جم کر برسے ۔اس جلسے میں ریاض علی، رئیس عثمانی وغیرہ نے تقاریر کی ۔سیاسی موسم نہ ہونے کے باوجود بھی عوام کی تعداد ریکارڈ توڑ دیکھی گئی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com