دسویں کے ہندی پرچہ میں سیکڑوں طلباء غیر حاضر، غلط ٹائم ٹیبل کا شاخسانہ
پونہ : 10 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن جماعت بارہویں اور دسویں کے امتحانات اس وقت جاری ہیں۔ کبھی پیپر میں غلط سوال اور کبھی کاپیاں فراہم کرنے والے والدین کے سبب اس سال امتحانات کو موضوع بنا رہے ہیں۔ اس دوران دسویں جماعت کا غلط ٹائم ٹیبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ اس شیڈول پر یقین کرنے سے بہت سے طلباء کو ہندی کا پرچہ نہ دینے پر افسوس کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
10ویں بورڈ کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ غلط ٹائم ٹیبل سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس ٹائم ٹیبل پر بھروسہ کرتے ہوئے کئی طلبہ ہندی مضمون کے پیپر میں غیر حاضر پائے گئے۔ 10ویں بورڈ کے امتحان میں شریک طلباء کا 8 مارچ کو ہندی کا پرچہ دوسری زبان کے طور پر ہوا۔ بورڈ نے ہال ٹکٹ پر یہ بھی لکھا ہے کہ 8 مارچ کو ہندی دوسری زبان کے مضمون کا پرچہ ہے۔ لیکن جب 8 مارچ کو ہندی کا پیپر تھا، تب بھی کچھ طلباء نے اپنے ہال ٹکٹ کی بجائے غلط ٹائم ٹیبل پر یقین کیا ۔اس غلط ٹائم ٹیبل میں ہندی مضمون کا پرچہ 9 مارچ کو درج تھا۔ اس لیے جتنے طلبہ نے 8 مارچ کا ہندی کا پیپر نہیں دیا جو ہال ٹکٹ پر شیڈول کے مطابق تھا اور طلباء اس پیپر سے غیر حاضر رہے۔مالیگاؤں شہر کے بیشتر سینٹر پر بھی کئی طلباء غیر حاضر پائے گئے ۔ جو طلبہ ہندی کا پرچہ دے نہیں سکے اب ان کے پاس سپلیمنٹری امتحان کا آپشن ہے۔وہ جولائی میں سپلیمنٹری امتحان دے سکیں گے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com