آہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کارپوریٹر عتیق کمال بھی داغ مفارقت دے گئے


آہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کارپوریٹر عتیق کمال بھی داغ مفارقت دے گئے


مالیگاؤں : یکم مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہریان مالیگاؤں اور بالخصوص سیاسی، سماجی اور تعلیمی حلقوں میں یہ ےبر باعث رنج وغم ہوگی کہ ساتھی نہال احمد کے حقیقی جانشین، کمال حضرت کے صاحب زادے اور مشہور ومعروف سماجی خادم و سیاسی رہنما سابق اسکول بورڈ چیئرمن و کارپوریٹر سچے ساتھی عتیق احمد کمال احمد ( لوک سنگھرش سمیتی مالیگاوں) نے اس جہانِ فانی سے کوچ کرکے داعی اجل کو لبیک کہا۔ 
ان للہ وانا الیہ راجعون 
مرحوم ایک انتہائی مخلص ساتھی اور سیاسی بصیرت رکھنے والے سادہ دل انسان تھے۔ سیاست میں رہنے کے باوجود مکر وفریب سے دور انسانیت کی خدمت کیلئے ہمہ تن گوش رہا کرتے تھے۔ سچ بولنا اور سچائی کیساتھ رہنا جناب عتیق کمال کا خاصہ تھا۔ ہم اللّٰہ ﷻ سے دعاگو ہیں کہ مرحوم کے سیات کو حسنات میں مبدل فرماتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں نمایاں مقام عطا کرے۔ اور متعلقین ، رشتہ دار ، اہل خانہ اور دوست وحباب کو صبر جمیل کی قوت بخشے۔ آمین ۔تدفین آج بعد نماز عصر بڑا قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔غمگساران: محمد صابر محمد صادق گوہر، شیخ رشید شیخ شفیع، آصف شیخ رشید، اصغر انصاری، جاوید احمد دوپتی، منظور شبیر احمد، ذاکر علی شمشیر علی سید، عمران اقبال سر، انیس سر، انیس وارثی، منصور انصاری، عابد عبدالرحیم، عبدالحفیظ انصاری، عبدالکریم اقصیٰ ، اظہار احمد، اخلاق راشن والا، ابو اوسامہ اعظمی، جلیل مقادم، اقبال احمد کمال احمد، مختار احمد فیضی، مدثر نذیر گوہر، اشفاق کلیم، امتیاز کمال، شفیق باکسر، جمشید افتخار پتراوالا، و دوست احباب و ادارہ ہفت روزہ بیباک مالیگاؤں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے