سنیچر کو پانی سپلائی نہیں ہوگا ، تکنیکی خرابی و پائپ لائن کی مرمت کے باعث اتوار و پیر کو پانی سپلائی ممکن ہوگا
مالیگاؤں : یکم مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ)شہریان مالیگاؤں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اتوار کو 71 ایم ایل ڈی واٹر پیوریفیکیشن سینٹر سے نکلنے والی مین پائپ لائن میں بڑے پیمانے پر لیکیج ہوا ہے۔ اس کے علاوہ امبرڈے گاؤں کے قریب گرنا ڈیم سے آنے والی پائپ لائن اور دہیوڑ گاؤں سے آنے والی پائپ لائن کا ایئر والو لیک ہو رہا ہے۔ محکمہ واٹر سپلائی کیلئے متعلقہ الیکٹریکل مینٹیننس کرنا انتہائی ضروری ہے۔چونکہ مذکورہ کام کو جلد از جلد کرنا بہت ضروری ہے اس لیے مذکورہ کام کے لیے پانی سپلائی 24 گھنٹے کے لیے بند کرنا ہوگا۔اسطرح کی پریس ریلیز کارپوریشن کے محکمہ واٹر سپلائی نے جاری کیا ہے ۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ خامیوں کو دور کرتے ہوئے درستی کے کاموں کیلئے مورخہ 4 مارچ بروز سنیچر کو پورے شہر کی پانی کی فراہمی 24 گھنٹے کے لیے بند رہے گی۔اس کے بعد روزانہ پانی کی سپلائی ایک دن کے لیے ناغہ سے بدستور جاری رہیگی ۔شہر کے مختلف علاقوں میں چار مارچ کو فراہم کئے جانے والا پانی اب پانچ مارچ بروز اتوار کو فراہم کیا جائے گا اور پانچ مارچ کو آنے والا پانی 6 مارچ کو فراہم کیا جائے گا ۔شہریان اس بات کو نوٹ کریں۔ تاہم شہری مذکورہ تکنیکی دشواریوں پر غور کریں اور تاخیر سے پانی کی فراہمی کے سلسلے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں۔اور پانی کا استعمال کفایت شعاری سے کریں ۔اسطرح تفصیلات مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر
نے عوام سے کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com