ادھو ٹھاکرے 26 مارچ کو مالیگاؤں میں ، شندے گروپ کے وزیر دادا بھسے کو چیلنج کریں گے، ادوئے ہیرے کی پریس کانفرنس
سنجئے راؤت سمیت شیوسینا لیڈران کی آمد ، مالیگاؤں آؤٹر کے کئی افراد شیوسینا میں شامل ہونگے
مالیگاؤں : یکم مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) شیو سینا ادھو ٹھاکرے پارٹی شمالی مہاراشٹر میں زیادہ سے زیادہ ممبران اسمبلی کو منتخب کر کے پارٹی کو نمبر ایک بنانا چاہتی ہے۔اس سلسلے میں مناسب اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اسی کے مطابق شمالی مہاراشٹر میں شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کا پہلا جلسہ عام مالیگاؤں شہر میں 26 مارچ ایم ایس جی کالج گراؤنڈ و پولس پریڈ گراؤنڈ پر شام 5 بجے منعقد کیا جارہا ہے۔ اسطرح کی تفصیلات آج انمئے لانس سٹانہ ناکہ سوئے گاؤں پر منعقدہ پریس کانفرنس سے نوجوان لیڈر ڈاکٹر اپرو ادوئے ہیرے نے دی ۔انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ اتنا شاندار یوگا کہ نہ ماضی ہوگا نہ مستقبل میں ہوگا۔
اس پریس کانفرنس میں شیو سینا ادھو ٹھاکرے مالیگاؤں شہر و تعلقہ کے نوجوان رہنما ڈاکٹر ہیرے، جینت ڈنڈے، وجے کارنجکر، ڈپٹی لیڈر سنیل بگول، دتا گائیکواڑ، سدھاکر بڈگوجر، مہیش بدوے، دیوانند براری، ڈی۔ جے۔ سوریاونشی وغیرہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ معلومات دی۔
ادوئے ہیرے نے کہا کہ پارٹی میں پھوٹ کے بعد شیوسینا پارٹی کے سربراہ ٹھاکرے پہلی بار ممبئی شہر کے باہر جلسہ عام کر رہے ہیں۔ وہ مالیگاؤں شہر سے مہاراشٹر کی سیاست میں بگل بجائیں گے ۔ اجلاس کے موقع پر ادھو ٹھاکرے رابطہ وزیر دادا بھوسے کے حلقے سے براہ راست بھوسے کو چیلنج کریں گے، اس لیے سب کی توجہ اس جلسہ عام پر لگی ہوئی ہے۔
شمالی مہاراشٹر میں پارٹی سربراہ ٹھاکرے کے اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے متعلقہ اضلاع کے عہدیدار شہر، ضلع اور شمالی مہاراشٹر میں عوامی رابطہ کا دورہ کریں گے۔ دھولیہ لوک سبھا اسکا مرکز ہے۔ اس جلسہ میں کئی افراد شیو سینا میں شامل ہوں گے۔ ہیرے نے کہا کہ یہاں شیوسینا کا مرکزی دفتر بھی شروع کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ اعلان نہیں کر سکتے کہ کون سے بڑے لیڈر شیو سینا میں شامل ہوں گے۔ ہم سے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے۔اجلاس کی کامیابی کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ دتا گائیکواڑ نے کہا کہ کمیٹیوں کا اعلان اگلے دو ہفتوں میں کیا جائے گا۔ تمام بڑے لیڈر، ڈپٹی لیڈر بشمول شیوسینا لیڈر سنجے راوت اور دیگر اس جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔اس پریس کانفرنس میں پون ٹھاکرے، لکی کھیرنار، پرمود شکلا، راجا رام جادھو، ناتھو جگتاپ، کاشی ناتھ پوار، اشوک اکھڑے، وتھوبا چھارنگ، سریش پوار، نند لال شرولے، کیلاس تیسگے، بھرت پاٹل، جتیندر دیسلے، وشنو پوار، سنجے نکم، مانو جگتاپ۔ ، سنی جگتاپ، مہیش پوار اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ دریں اثنا، شیو سینا-ادھو ٹھاکرے گروپ کے رہنماؤں اور عہدیداروں نے جلسہ عام کیلئے مقرر کردہ کالج و پولس پریڈ گراونڈ کا معائنہ کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com