جلوس جنازہ میں ہزاروں سوگواران کی شرکت ، عتیق کمال سپرد لحد ، سابق وزیر چھگن بھجبل سمیت سیاسی رہنماؤں کی تعزیت
عتیق کمال سیاسی و ملی مسائل میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والے تحریکی لیڈر تھے : چھگن بھجبل
مالیگاؤں : یکم مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے مشہور و معروف سیاسی و مذہبی گھرانے کے چشم چراغ ساتھی نہال احمد کے جانشین، کمال حضرت کے صاحب زادے اور مشہور ومعروف سماجی خادم و سیاسی رہنما سابق اسکول بورڈ چیئرمن و کارپوریٹر عتیق احمد کمال احمد کے جلوس جنازہ میں ہزاروں سوگواران نے شرکت کرتے ہوئے انہیں شہر کے بڑا قبرستان میں آج بعد نماز عصر سپرد خاک کیا ۔اس موقع پر مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور کارپوریشن کے آفیسران بھی موجود تھے ۔ عتیق کمال کے انتقال پر شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ ،سابق میئر شیخ رشید ،مفتی اسماعیل ، عبدالماک یونس عیسی ، اعجاز بیگ ،مستقیم ڈگنیٹی، رضوان بیٹری والا، عبدالرحمن شاہ، ڈاکٹر خالد پرویز ، سنجئے فتنانی راجدھانی نے جہاں اظہار تعزیت پیش کیا۔
دریں اثناء ریاست کے سابق وزیر و این سی پی لیڈر چھگن بھجبل نے اپنے لیٹر پیڈ پر اظہار تعزیت روانہ کرتے ہوئے کہا کہ عتیق کمال کا انتقال شہریان کیلئے بڑا خسارہ ہے ہم دعا کرتے ہیں کہ اس خلاء کو اللہ پاک پورا کرے ، عتیق کمال کی زندگی ہمیشہ سے سنگھرش بھری رہی انہوں نے ملی و سیاسی مسائل کیلئے بیشمار جدوجہد کی ۔عتیق کمال راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سنگھرش وادی لیڈر تھے، انہوں نے کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر، اسٹینڈنگ اور اسکول بورڈ چیئرمین کا عہدہ بھی پایا، مرحوم کی سرپرستی میں نجی پرائمری اسکول بھی جاری رہی ہے۔چھگن بھجبل نے لکھا ہے کہ آج انکے انتقال کرجانے پر اہل خانہ کو جو صدمہ ہوا ہے ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک عتیق کمال کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے سیات کو حسنات سے مبدل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com