فیملی کے ساتھ ایڈیشنل ایس پی بھی مالیگاؤں فیسٹیول سے ہوئے لطف اندوز ، ڈاکٹر سعید فارانی نے مالیگاؤں کی تاریخ کا سب سے شاندار پروگرام قرار دیا
فیسٹیول میں شرکاء کا جم غفیر ، آصف شیخ نے بھی والنٹیئر کے فرائض انجام دیکر عوام کی خدمت کی ، منفرد انداز میں کوئز کمپیٹیشن و ثقافتی تقاریب کا انعقاد
مالیگاؤں فیسٹیول کا پانچواں دن بھی کامیاب، آج آخری دن، پہلوان سکندر شیخ کی آمد متوقع
مالیگاؤں : (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں فیسٹیول کے پانچوں دن عوام کا جم غفیر امڈ آیا ۔خواتین اور مرد حضرات تعداد زیادہ ہونے سے یہاں سیل زون اور فوڈ زون میں شرکاء فیسٹیول نے بھاری مقدار میں خریداری کی، کھانے کی دکانوں سے لیکر بچوں کے فن زون اور سیل زون تک ہر قسم کی اشیاء کی دکانوں پر گاہکوں کی بھیڑ رہی ۔یہاں درجنوں والنٹیئرس کے باوجود مالیگاؤں فیسٹیول کے کنوینر آصف شیخ رشید نے جہاں گھوم گھوم کر کلچرل آڈیٹوریم، سیل زون ،فوڈ زون اور فن زون کی چاروں سمت حاضری لگائی، عوام اور شرکاء فیسٹیول کیلئے سہولیات کے انتظامات کئے وہیں عوام کی کثیر تعداد کے باعث فوڈ زون میں خود آصف شیخ نے عوام کے بیٹھنے کیلئے جگہ کو صاف کیا ۔والنٹیئرس کے ہمراہ آصف شیخ خود والنٹیئر بن گئے ۔دوسری جانب کلچرل آڈیٹوریم سے مالیگاؤں کی اسکولوں کے درمیان منفرد اور دلچسپ انداز میں کوئز کمپیٹیشن کا انعقاد ہوا ۔یہاں طلباء کو جدید معلومات اور حالات حاضرہ پر سوالات کئے گئے تصاویری کیساتھ ساتھ آواز کو پہچاننے کیلئے بھی سوالات کئے گئے ۔ان تمام سوالات کے طلباء نے بڑے ہی دلنشیں انداز میں جواب دیا، کوئز کمپیٹیشن پروگرام کو نبھانے کی ذمہ داری منصورہ کیمپس نے بڑے ہی بہتر انداز میں اختتام تک پہنچایا ۔وہیں اس فیسٹیول میں مالیگاؤں کے ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے فیملی کے ہمراہ حاضری لگائی، فن زون میں بیوی بچے خوب لطف اندوزی ہوئے ۔مالیگاؤں فیسٹیول کے کلچرل ہال کے اسٹیج سے آصف شیخ رشید نے انیکیت بھارتی کا استقبال کیا ۔وہیں اس موقع پر شہر کے معروف سرجن ڈاکٹر سعید فارانی نے مالیگاؤں فیسٹیول میں شرکت کرتے ہوئے فیسٹیول انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی، والنٹیئرس کی خدمات دیکھ کر انہیں بھی مبارک دیا ۔سعید فارانی نے مالیگاؤں فیسٹیول کی کامیابی کا سہرا عوام کے نام کیا ۔انہوں نے فیسٹیول کے کنوینر آصف شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سرکار میں رہے نا رہے، مالیگاؤں میں ہو یا ممبئی، پونہ، دہلی یا دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو آپکو مالیگاؤں فیسٹیول کرنے کیلئے ہر سال مالیگاؤں آنا پڑے گا یہی عوام کی خواہش ہے ۔ڈاکٹر سعید فارانی نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا اسٹیج، پلیٹ فارم مالیگاؤں فیسٹیول کا ہی ہے جس نے آج ایک تاریخ رقم کردی ہے میں آصف شیخ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔یہاں سعید فارانی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پٹھان کے گھر آئے ہو تو مہمان نوازی کرنا ہی پڑے گی ۔دوسری جانب اسکولوں کے طلباء نے نعت، میمکری، ڈرامہ وغیرہ پیش کر مالیگاؤں فیسٹیول کو یادگار بنادیا ۔
مالیگاؤں فیسٹیول 3 کمیٹی کے ذمہ داران میں اسلم انصاری، شکیل بیگ،انیس اظہر ، ایڈووکیٹ ہدایت اللہ ،ناظم سر،ندیم سر ،جاوید بیگ، نوید خطیب، جاوید انیس، عبدالمطلب، عتیق بیٹری والا، عمران چمڑے والا،نوید ٹیلر شہزاد اختر،شفیق بھنیہ ،اجو لہسن والا، ندیم پھنی والا، غازی مظفر خان، احسان شیخ، خالد حاجی،ملک شیخ ،رضوان شیخ شارق شیخ عمران شیخ رشید، ریاض علی، شفیق باکسر، فاروق قریشی، ببلو قریشی، رئیس کھاٹک، کامران شیخ ،اظہر شیخ، نعیم مرزا، عادل پٹھان، عارف ٹیلر، عبداللہ موذن و دیگر ذمہ داران نے اپنی خدمات پیش کیں ۔نظامت کے فرائض عبدالحلیم صدیقی، ہاشم سر،،شکیل بیگ ،جنید عالم ،عارف بیگ سر، عتیق قریشی، انیس اظہر، مبارک سر، اشفاق ایوبی سر نے انجام دیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com