برائٹ فیوچر انٹر نیشنل اسکول میں تعلیمی و ثقافتی پروگرام


برائٹ فیوچر انٹر نیشنل اسکول میں تعلیمی و ثقافتی پروگرام 

مالیگاؤں : (پریس ریلیز) 5فروری بروز اتوار2023 کو براںٹ فیوچر انٹر نیشنل فاؤنڈیشن کے زیرانصرام ایک تعلیمی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد ‌عمل میں آیا۔اس پروگرام کی صدارت مہاتما گاندھی ودیا ‌مندر آرٹس ،سانس اینڈ ‌کامرس‌ کا لج کی پروفیسر ڈاکٹر محترمہ رضوانہ ہمدانی نے فرمائی ۔پر وگرام کا افتتاح براںٹ فیوچر انٹر نیشنل فاؤنڈیشن کے وائس پر یسیڈنٹ محمد لقمان سر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ تلاوتِ قرآن مجید سے پروگرام کا آغاز ہوا۔طلبہ نے حمد و نعت ‌کا‌نذرانہ پیش کیا۔عفیرہ میم نےنظامت‌کے فراںض انجام دیئے جبکہ انجشہ میم نے تحریک صدارت پیش کی اور محسنہ میم نے تاںید صدارت ادا کی۔شیرین میم نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا اور ان کی خدمت میں شال،ٹاویل اور گل کا تحفہ پیش کیا گیا۔اسکول کی ‌سالانہ رپورٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ‌محترم رضوان سر نے پیش کی۔نرسری کلاس سے لے تیسری کلاس ‌تک کے تمام طلبہ وطالبات نے پروگرام میں حصہ لیا اس‌میں انگلش حمد ونعت ‌،انگلش تقاریر، ڈرامے، دعا، فنسیی ڈریس،مزاحیہ نظم اور رنگارنگ ایکشن سانگ پیش کئے گئے ۔خطبہ صدارت میں پروفیسر ڈاکٹر محترمہ رضوانہ ہمدانی ‌صاحبہ نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ خاص طور پر براںٹ فیوچر انٹر نیشنل فاؤنڈیشن کے چیئرمین ‌رضوان سر‌ کی خدمات کو سراہتے ہوئے تعریفی کلمات ادا کئے ۔اس کے ساتھ ‌ساتھ ایس۔ایم خلیل پری پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر نورُالامین سر نے بھی برائٹ فیوچر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیرمین رضوان سر کی خدمت میں تعریفی کلمات پیش کئے۔اس پروگرام میں حصہ لینے والے تمام طلبہ وطالبات کو ‌انعامات سے نوازاہ گیا۔ساتھ ساتھ براںٹ فیوچر انٹر نیشنل اسکول کے ٹیچرس کو ایوارڈ پیش کئے گئے ۔ اس پروگرام کی ایک خوبی یہ نظر آئی کہ مہمانان کرام کے ساتھ طلباء وطالبات کیلئے بھی ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔آخر میں اسکول ہذا کی ‌پرنسپل محترمہ سمیہ میم نے رسم شکریہ ادا کیا اور اسی کے ساتھ ‌پرگرام کااختتام ھوا۔

شعبہ نشرواشاعت ، برائٹ فیوچر انٹرنیشنل اسکول ، مالیگاؤں

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے