بدھ کو فیسٹیول میں عوام کا داخلہ ممنوع، صرف فیملی کو انٹری کی اجازت ، دوپہر بارہ بجے سے دکانوں کا آغاز ہوگا :آصف شیخ


بدھ کو فیسٹیول میں عوام کا داخلہ ممنوع، صرف فیملی کو انٹری کی اجازت ، دوپہر بارہ بجے سے دکانوں کا آغاز ہوگا :آصف شیخ


مالیگاؤں : 7 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں فیسٹیول کے پانچوں روز بھی عوام کی تعداد قابل دید رہی ۔شہریان مالیگاؤں کا زبردست تعاون حاصل رہا اور مالیگاؤں فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام پر رواں دواں ہے ۔اس سلسلے میں مالیگاؤں فیسٹیول کے بانی و کنوینر آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے آج کہا کہ مالیگاؤں فیسٹیول کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ بدھ کو آخری دن ہونے کے سبب نوجوانوں کا داخلہ ممنوع رہیگا ۔صرف فیملی کو ہی داخلہ کی اجازت ہوگی ۔آصف شیخ نے میڈیا کو دیئے بیان میں کہا کہ مالیگاؤں فیسٹیول میں عوام بالخصوص خواتین کی شرکت قابل ذکر رہی ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے ۔نوجوانوں سے تعاون کی درخواست ہے کہ وہ اپنی فیملی کو مالیگاؤں فیسٹیول میں روانہ کریں کیونکہ آخری دن ہونے کے سبب فیسٹیول میں صرف فیملی کا داخلہ ہی رہیگا ۔اس لئے خواتین کو آنے کا موقع دیں اور انہیں مالیگاؤں فیسٹیول سے لطف اندوز ہونے کیلئے اپنا تعاون پیش کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ دکانوں کا وقت شام چار بجے کی بجائے دوپہر بارہ بجے سے رکھا گیا ہے ۔دکانیں بارہ بجے سے جارہی ہوجائیں گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے