سڑک حادثہ میں مچھندر زخمی، ناسک میں زیر علاج ، مویشیوں سے بھری گاڑی ضبط، مقدمہ درج کیمپ ڈی واے ایس پی جادھو کا ویڈیو پیغام
مالیگاؤں : 6 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کل گؤ رکشا سمتی رکن مچھندر شرکے اور انکے ساتھی موٹر سائیکل و بولیرو پک اپ گاڑی کی ٹکّر سے زخمی ہوگئے ہیں ، جنکا علاج ناسک کے اسپتال میں جاری ہے ، اس ضمن میں پھیلی افواہوں پر قدغن لگانے کے لئے آج مالیگاؤں کیمپ حدود کے ڈی واے ایس پی جادھو نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے عوام سے امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کسی بھی طرح کی افواہ کا شکار نہ ہونے کی گزارش کی ہے ۔
ڈی واے ایس پی جادھو نے تفصیلات نے بتایا کہ 5فروری بروز اتوار کو مچھندر شرکے و انکے ساتھی بھرت سریاونشی ناسک سے مالیگاؤں کی سمت آرہے تھے کے اسی دوران چاندوڑ سے آگے انھیں ایک بولیرو پک اپ گاڑی میں جانور ہونے کا شبہ ہوا ، تب یہ اپنی موٹر سائکل سے بولیرو کا پیچھا کررہے تھے کے اسی دوران مُنسا پھاٹے کے پاس ٹرافک جام ہونے کی وجہ سے اچانک بولیرو گاڑی ڈرائیور نے ٹرن لے لیا ، جس کی وجہ سے مچھندر شرکے کی موٹر سائیکل بولیرو گاڑی سے جا ٹکرائی اور وہ اس حادثے میں زخمی ہو گئے ، وہیں انکا کہنا ہے کہ اسی دوران دوسری سوئفٹ گاڑی میں سے کسی نے ان پر بوتل پھیک کر ماری جس سے وہ گر کر زخمی ہوگئے ، انھیں پہلے مالیگاؤں کے سائی کیئر اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹر کی صلاح کے بعد انھیں علاج کیلئے ناسک ریفر کیا گیا ہے ، اس معاملے میں پولیس نے جانور سمیت بولیرو گاڑی حراست میں لیتے ہوئے مویشی تحفظ قائدہ قلم و آئی پی سی کی قلم 279 ، 237 ، 238 ، 324 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، اس تفتیش میں جتنے بھی ملزمین کے نام سامنے آئینگے انکے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ، وہیں محکمہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ کسی بھی طرح کی افواہ کا شکار نہ ہو , پولیس اپنا کام کررہی ہے ، امن و امان برقرار رکھا جائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com