ایس ۔ایم خلیل ایجوکیشنل کیمپس میں شکیل صادق سر کا لیکچر


ایس ۔ایم خلیل ایجوکیشنل کیمپس میں شکیل صادق سر کا لیکچر
( How to teach English)


مالیگاؤں :(پریس ریلیز) اسکولی نصاب تعلیم میں انگریزی مضمون کا شمار مشکل مضامین میں ہوتاہے ۔خاص طور پر اردو میڈیم میں طلباء وطالبات کیلئے انگریزی سیکھنا آسان نہیں ہے اور اساتذہ کے لیے بھی انگریزی زبان پر دسترس حاصل کر کے تدریس کرنا مشکل اور چیلنجنگ کام ہے ‌آج کے ترقی یافتہ دور میں انگریزی زبان کی اہمیت سے ہر شخص آشنا ہے ۔
درس وتدریس کے معزز پیشے میں انگریزی کی تدریس میں Teaching and Learning process میں اساتذہ کوجدید زمانے سے ھم آہنگ رہنا اشد ضروری ہے ۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول ھذا کے کوآرڈینیٹر محترم امین فیضی سر نے ایس ۔ایم ۔خلیل ایجوکیشنل کیمپس گولڈن نگر میں 31 جنوری 2023 کو مالیگاؤں شہر کے نامور ماہرِ انگریزی جمہور ہای اسکول کے ریٹائرڈ سپروائزر استاد الاساتذہ محترم شکیل صادق سر کو بطور گیسٹ لیکچرار مدعو کیا ۔موصوف کا ھیڈ ماسٹر صاحبان محترم عبید اسلم سر اور محترم نورالامین سر نے استقبال کیا اور پھولوں کا نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

محترم شکیل صادق سر نے اسکول ھذا کے اساتذاے کرام کے روبرو نہایت دلچسپ انداز میں How to teach English اس موضوع پر تقریباً دو گھنٹے تک انگریزی زبان کی تدریس کی باریکیوں کو سمجھایا اور teaching and Learning process میں پیش آنے والے problems اور ان کے حل کو بیان کیا ساتھ ہی انگریزی زبان کی تدریس کی techniques اور skills کو مدلل انداز میں پیش کی اور انگریزی زبان بولتے وقت English Words کی ادائیگی phonetics کی باریکیوں کو اجاگر کیا ۔

         لیکچر کے اختتام پر ھیڈ ماسٹر صاحبان اور محترم امین فیضی سر نے شکیل صادق سر کی گرانقدر خدمت پر تحائف پیش کیے ۔محترم مختار سر نے تمام اساتذاے کرام کی نمائندگی کرتے ہوئے شکیل صادق سر کے بیش قیمتی لیکچر پر جزاک اللّہ کہا اور یقین دلایا کہ آپ کی بتای ہوی techniques کو ھم اپنی تدریس میں استعمال کریں گے ساتھ ہی یہ کارآمد لیکچر کا انعقاد کرنے پر کوآرڈینیٹر محترم امین فیضی سر اور ھیڈ ماسٹر صاحبان کا شکریہ ادا کیا ۔ شاہد جمال۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے