آرمی تھیم، حب الوطنی گیت و ایکشن سانگ کے ساتھ ہی اصلاحی ڈراموں پر مالیگاؤں فیسٹیول کا چوتھا دن بھی بیحد کامیاب
آصف شیخ کی جہد مسلسل سے طلباء ، دکانداروں اور عوام میں خوشی لہر، فیسٹیول کے ہجوم میں اضافہ
مالیگاؤں : 6 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) آصف شیخ رشید کی سرپرستی میں جاری مالیگاؤں فیسٹیول کے چوتھے دن مالیگاؤں شہر کی میونسپل پرائمری اسکولوں نے بھی نہایت ہی دلچسپ انداز میں ثقافتی پروگرام پیش کر میونسپل پرائمری اسکولوں کی تعلیم و ترتیب سے شہریان کو روشناس کرایا ۔یہاں طلباء نے سخت محنت کرتے ہوئے نمایاں طور پر ایکشن کیا ۔یہاں ہارون انصاری انگلش میڈیم اسکول کے طلباء نے آرمی تھیم پیش کر بھارتی جوانوں کا کردار پیش کر بارڈر پر دی جانے والی خدمات کو بڑے ہی شاندار طریقے سے انجام دیا ۔اسی طرح اسی اسکول کے بچوں نے ون ایکٹ پلے پیش کیا، گاندھی مارچ کر قوم کو گاندھی جی کے اصولوں کی یاددہانی کرائی۔ سرسید اسکول کے طلباء نے کہانی گھر گھر کی عنوان سے اصلاحی ڈرامہ پیش کر سامعین کو دل چھو لیا اور خوب داد و تحسین قبول کی ۔اس اسٹیج سے مالیگاؤں شہر کے ننھے فنکاروں نے بیش بہا قیمتی پیغامات سے آراستہ حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ایکشن سانگ، قومی گیت ون ایکٹ پلے، ڈرامہ، تقریر پیش کیا ۔یہاں فیسٹیول کے بانی و کنوینر آصف شیخ، طاہرہ شیخ و دیگر مہمانوں کے ہاتھوں طلباء کے علاوہ اساتذہ اور معززین کا استقبال کیا گیا ۔آج بھی آصف شیخ کی خدمات پر مشتمل شارٹ ڈاکیومنٹری فلم بتائی گئی ۔چوتھے روز بھی عوام کا ہجوم قابل دید رہی، خواتین اس فیسٹیول سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔دکانداروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ سابقہ کی بہ نسبت اس فیسٹیول سے عوام کا تعاون زیادہ رہا ۔والنٹیئرس نے خوش اسلوبی سے پورے فیسٹیول میں اپنی خدمات پیش کی ۔کلچرل ہال سے عبدالحلیم صدیقی نے پروگرام کو اول تا آخر بحسن و خوبی انجام دیا، یہاں کتب فروشوں کو بھی عوام کا تعاون حاصل رہا اور خوب خریداری عوام نے کر کتاب دوستی کا ثبوت دیا ۔مالیگاؤں فیسٹیول کمیٹی کے ذمہ داران میں اسلم انصاری، شکیل بیگ،انیس اظہر ، ایڈووکیٹ ہدایت اللہ ،ناظم سر،ندیم سر ،جاوید بیگ، نوید خطیب، جاوید انیس، عبدالمطلب، عتیق بیٹری والا، عمران چمڑے والا،نوید ٹیلر شہزاد اختر، اجو لہسن والا، ندیم پھنی والا، غازی مظفر خان، احسان شیخ، خالد حاجی،ملک شیخ ،رضوان شیخ شارق شیخ عمران شیخ رشید، ریاض علی، شفیق باکسر، فاروق قریشی، ببلو قریشی، رئیس کھاٹک و دیگر ذمہ داران نے اپنی خدمات پیش کیں ۔نظامت کے فرائض مالیگاؤں ہائی اسکول کی بشریٰ آپا، میونسپل اسکول نمبر 66 کے سموہ پرمکھ ہاشم سر ،الکبیر انگلش میڈیم اسکول کے نورالدین نور سر، عارف بیگ سر، عتیق قریشی، انیس اظہر، مبارک سر، اشفاق ایوبی سر، جنید عالم ،نے انجام دیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com