کارپوریشن آگرہ روڈ کی بقیہ تعمیر بھی جلد از جلد مکمل کریں ورنہ بھوک ہڑتال
مالیگاؤں: 17 فروری (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں انتہائی اہم شاہراہ اولڈ آگرہ روڈ کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔ شہر کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں میں مسافروں یا بیمار مریضوں کو آمد و رفت کیلئے کافی پریشانی اٹھانی پڑرہی ہے۔لہٰذا ہم درخواست کرتے ہیں کہ اولڈ آگرہ روڈ کا کام جلد مکمل کیا جائے ورنہ انٹرنیشنل کونسل آف ہیومن رائٹس، ناسک اپنے تمام عہدیداروں کے ساتھ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے گیٹ (صدر دفتر) کے قریب بھوک ہڑتال کریں گے اور اس کی پوری ذمہ داری کارپوریشن انتظامیہ پر عائد رہے گی۔ اس لئے اس جانب توجہ دیتے ہوئے کارپوریشن جلد از جلد آگرہ روڈ کی بقیہ تعمیر بھی مکمل کریں اسطرح کا ایک مطالبہ انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے صدر حسین خان نے تنظیم کے عہدیداران کے ساتھ نائب کمشنر راجو کھیر نار سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com