تہواروں کے پیش نظر پولس انتظامیہ مستعد ، پولس پریڈ گراونڈ پر ٹریننگ کا انعقاد





تہواروں کے پیش نظر پولس انتظامیہ مستعد ، پولس پریڈ گراونڈ پر ٹریننگ کا انعقاد 




مالیگاؤں : 17 فروری (پریس نوٹ)شیو جینتی، مہا شیو راتری ، ایکلویہ جینتی اور شب معراج کے پیش نظر مالیگاؤں پولس نے فسادات پر قابو پانے کی مشق کرتے ہوئے آج مورخہ 17 فروری کو صبح 9.00 بجے سے 11.45 بجے تک  پولس پریڈ گراؤنڈ ایکتماتا چوک مالیگاؤں پولس کی پریڈ کا انعقاد کیا۔

مذکورہ مشق کے دوران ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی ، تیگبیر سنگھ سندھو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولس مالیگاؤں سٹی سب ڈویژن ،  پردیپ کمار جادھو سب ڈویژنل پولیس آفیسر مالیگاؤں کیمپ، ایگزیکٹیو مجسٹریٹ شری نکم منڈل آفیسر مالیگاؤں اور تمام پولس اسٹیشن کے انچارج افسران موجود تھے۔

اس موقع پر فسادات جیسے حالات سے نمٹنا، بے قابو ہجوم کو منتشر کرنا اور امن و امان کی صورتحال کی بحالی وغیرہ کی مشق کی گئی۔ پولس افسران اور ملازمین کے لیے قانون کے تحت نمونے کی کارروائی کے حوالے سے رنگا رنگ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مالیگاؤں نے موجود افسران اور ملازمین کی رہنمائی کی۔

اس مشق میں کل 16 پولیس افسران اور 70 پولس ملازمین ، 1 فسادات پر قابو پانے والی ٹیم، وجرا گاڑی، ورون گاڑی، ایمبولینس، فائر فائٹنگ وہیکل وغیرہ کو تعینات کرتے ہوئے ٹریننگ میں حصہ لیا.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے