مالیگاؤں فیسٹیول میں دارالعلم اسکول کے طلبہ کی شاندار پیشکش



مالیگاؤں فیسٹیول میں دارالعلم اسکول کے طلبہ کی شاندار پیشکش


مالیگاؤں : میڈ ان مالیگاؤں فیسٹیول (3) میں شہر کا معروف ادارہ دارالعلم انگلش میڈیم اسکول کی دونوں برانچیس (قلعہ اور نور باغ) کے ننھے منے طلبہ و طالبات نے اپنی شاندار پیشکش کے ذریعے حاضرین کا دل جیت لیا۔ 3rd std کے بچوں نے بہترین اسٹیج شو "خوابِ ماں" پیش کرکے انتہائی جذباتی ماحول بنادیا اور سبھوں کی آنکھیں نم کردی۔ 
 اسی طرح تیرے رنگ رنگ (صوفی ایکشن سانگ) 3rd std کے طلبہ اور ایجوکیشن تھیم (اسٹیج شو) 4th std کے طلبہ نے پیش کیا اور اپنے شاندار مظاہرے کے ذریعے زبردست داد و تحسین حاصل کی۔ 
ان کارکردگی کی پیشکش پر مالیگاؤں فیسٹیول ٹرسٹ کی جانب سے دیوار گھڑی، نقد رقم، سرٹیفکیٹ اور پین اسی طرح دارالعلم اسکول کے مینیجمنٹ کی جانب سے بھی تحفوں کی بارش ہوئی۔ 
اس پُر مسرت موقع پر چیئرمین دارالعلم محمد حذیفہ ہدائی سر نے پروگرامس کے لیے تیار کرنے والے اسٹاف ممبرس بالخصوص پرنسپل افراح ناز میم جن کی نگرانی میں بچوں نے بہترین تیاری کی، صبا میم، شعیب سر، صبا قاضی میم، ثناء میم، شعیرہ میم، صالحہ میم، منزہ میم اور تمام طلبہ و طالبات کو اس شاندار پیشکش پر مبارک باد پیش کی۔ 

منجانب : ڈپارٹمنٹ آف میڈیا، دارالعلم انگلش میڈیم اسکول، مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے