خادمینِ امت نانڈیڑ کے ریاستی کوئز میں مدر عائشہ اور مالیگاؤں ہائی اسکول پورے مہاراشٹر میں اول


خادمینِ امت نانڈیڑ کے ریاستی کوئز میں مدر عائشہ اور مالیگاؤں ہائی اسکول پورے مہاراشٹر میں اول

یہ مٹی زرا نم ہو تو بڑی زرخیز ہے ساقی

مالیگاؤں : 21 فروری (پریس ریلیز) اس مصرعے کے مصداق میرا شہر مالیگاؤں ہے 
جس کا نام ایک بار پھر روشن ہوا. ریاستی سطح ہر خادمینِ امت کا سیرت پروگرام-16 کا انعقاد اول مالیگاؤں میں اور پھر ریاستی سطح کا مقابلہ شہر نانڈیڑ میں ہوا . گزشتہ دنوں یہ مقابلے فلاح امت کوچنگ کلاسیس میں ہوئے جس میں 75 ٹیموں نے شرکت کی اور دو ٹیمیں ریاستی سطح پر منتخب ہوئی اور الحمد للہ ضلعی سطح پر منعقدہ مقابلہ میں شریک 40 ٹیمیں میں شامل ٹیموں میں مالیگاؤں کے مشہور و معروف تعلیمی ادارے مدر عائشہ پرائمری اسکول کی آٹھویں جماعت کی ہونہار طالبات اقراء الطاف خان اور اریبہ ارم شیخ چاند نے ضلعی سطح کے سیرت کوئز میں اپنی شاندار جیت درج کراکر اول انعام حاصل کیا جن کی مکمّل رہنما دختر اسحاق خضر نبیلہ خضر میڈم نے کی . اسی طرح مالیگاؤں کی شان اور پہچان مالیگاؤں ہائی اسکول کے طلبہ نے اپنی مالیگاؤی ٹیلینٹ کا اثر دیکھایا اور بوائز کی دو ٹیموں نے اول اور دوم مقام حاصل کر تمام ہی اضلاع سے آئی ہوئی ٹیموں کو ششدر کردیا مالیگاؤں ہائی سے محترم الطاف سر نے طلبہ کی کامیاب رہنما کی. سیرت پروگرام- 16 کا یہ فائنل مقابلہ خادمین امت کے زیر انصرام نانڈیز شہر کے انور گارڈن فنکشن ہال مال ٹیکری روڑ دیگلور ناکہ پر بروز سنیچر مورخہ 18 فروری 2023 کو بعد نماز عشاء منعقد کیا گیا. ٹیبل کوئز کے علاوہ تحریری کوئز کا بھی ریاستی سطح پر انعقاد کیا گیا تھا جس میں اول، دوم اور سوم انعامات دیئے جانے تھے جس میں پھر ایک بار شہر مالیگاؤں کا نام سر فہرست رہا اور فلاح امت کوچنگ کلاسیس کی دو طالبات رحمانی نکہت سحر ناظم اختر(IX) اور یوسفی ساریہ فردوس جاوید اختر (IX) نے دوم اور سوم انعامات حاصل کیا. اس قابل قدر کامیاب پر ہیڈ ماسٹرس مدر عائشہ اسکول اور مالیگاؤں ہائی کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے.
خادمینِ امت نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ، صحافی اور مدارسِ دینیہ میں خدمات انجام دینے والے حضرات کی بھی خدمات کا اعتراف کرتی ہے اور اسی ضمن میں مثالی معلم کا ایوارڈ دی اردو نائٹ ہائی اسکول سلامت آباد کے فعال معلم عالیجناب شکیل سر کو ابن عباس رضی اللہ ایوارڈ سے نوازا گیا دوسری جانب آفتاب صحافت کا ایوارڈ سینئر صحافی محترم خیال انصاری مدیر خیر اندیش کو عطا کیا گیا اور علماء کی اعتراف خدمت کا اعزاز جامعہ آل رسول کے پش امام محترم محمد غفران اشرافی صاحب (تحریک سنی دعوت اسلامی) کو عطا کیا. یاد رہے کہ خادمینِ امت کے تمام تر پروگرام مہاراشٹر کے زیادہ تر اضلاع میں کو ملا کر ہوتے ہیں امسال کل 16 اضلاع نے شرکت کی جس کے لئے تنظیم کی جانب سے ہر ضلع میں ایک ڈسٹرکٹ آرگنائزر بنائے گئے ہیں جن کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ تمام ایونٹس کو ڈسٹرکٹ لیول پر آرگنائز کر جس میں ایک بڑا مقابلہ ہوتا کہ ہر ڈسٹرکٹ آرگنائزر اپنے ضلع کو اول مقام پر رکھے اور الحمد للہ یہ صرف بھی مالیگاؤں کو گزشتہ تین سالوں سےحاصل ہے کہ مہاراشٹر ریاست میں خادمینِ امت کے تمام ایونٹس میں شہر مالیگاؤں کا نام اؤل ہے جس کی تہنیت میں مالیگاؤں ڈسٹرکٹ آرگنائزر امتیاز رفیق سر کو امسال پھر ایک مرتبہ سوپر ڈسٹرکٹ آرگنائزر کا ایوارڈ تفویض کیا گیا قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ خادمینِ امت کے تمام ایونٹس کو فلاحِ امت ٹرسٹ اور کوچنگ کلاسیس کا بڑا تعاون حاصل ہے اور اسی بنیاد پر تمام ایونٹس فلاح امت کوچنگ کلاسیس سے ہی ترتیب دیے جاتے ہیں، شہر کی اس بڑی کامیابی پر فلاح امت ٹرسٹ کے ذمہ داران عارف عباس صاحب، مشک کامل صاحب و جملہ افراد کے ساتھ ساتھ جناب آصف عبداللہ صاحب، اظہر جمیل صاحب نیو ایرا انگلش میڈیم اسکول، مزمل انور سر (Big Cola) جمیل رضوی صاحب حرا انگلش میڈیم اسکول، پرنسپل الکبیر نورالدین نور سر، بیشتر اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرس اور فعال اساتذہ اور کلچرل کمیٹی کے صدر جناب مصطفیٰ برکتی سر، اور نائب صدر زاہد امین سر نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے