خلیل دادا زمین کے ایماندار تاجر تھے ، انتقال کے بعد بھی ہائی کورٹ کا فیصلہ شیخ خلیل گروپ کے حق میں
ہم نے کبھی بھی کسی کی زمین پر ناجائز قبضہ نہیں کیا بلکہ روپیہ دیکر زمین خریدا ہے، کچھ لوگوں کے منہ سے نوالہ چھین گیا تو بڑا درد ہورہا ہے
مالدہ شیوار گٹ نمبر 153 اور 157 کی 21 ایکر قطعہ اراضی کا پولس کی نگرانی میں ہیمنت وسنت جگتاپ فیملی اور شیخ رشید نے جگہ کا تابع لیا
دس مارچ کو گلشیر نگر مین روڈ پر سنسنی خیز جلسہ عام کا انعقاد، شیخ رشید کی پریس کانفرنس سے مخاطبت
مالیگاؤں : 27 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مرحوم شیخ خلیل دادا زمین کے نامور اور ایماندار تاجروں میں صف اول میں شمار ہوتے تھے ۔ماضی سے لیکر انتقال کے وقت اور آج انتقال کر جانے کے بعد بھی جہاں وہ ایمانداری کا جیتا جاگتا ثبوت ہے وہیں ممبئی ہائی کورٹ نے بھی مرحوم حاجی شیخ خلیل دادا گروپ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے شیخ خلیل کی ایمانداری پر سکہ مرتب کیا ہے ۔اسطرح کا اظہار زمین مالک ہیمنت وسنت جگتاپ نے کیا۔حاصل تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال سوند گاؤں روڈ پر واقع مالدہ شیوار میں ہیمنت وسنت جگتاپ کی ملکیت گٹ نمبر 153 اور 157 جو 21 ایکڑ اراضی ہے کا سودا مرحوم شیخ خلیل دادا اور انکے پارٹنر اجیت پوار و دیگر نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مکمل کیا ۔زمین مالک ہیمنت وسنت جگتاپ فیملی نے شیخ خلیل دادا اور اجیت پوار کو قانونی طور پر اس زمین کا تابع دینے کیلئے جب سائٹ 153 اور 157 مالدہ شیوار سوند گاؤں روڈ پر پہنچے تب کچھ افراد نے اس زمین پر ناجائز قبضہ بتا کر اسے ہڑپنے کی کوشش کی اور اس 21 ایکر اراضی پر دو گروپ میں جھگڑا ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی معاملہ پولس اسٹیشن اور کورٹ تک پہنچا اور دونوں گروپ کے افراد کی ضمانت ہوئی لیکن اس بیچ شیخ خلیل دادا نے اصل زمین مالک وسنت جگتاپ کے ذریعے ممبئی ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن نمبر 9980/2022 دائر کیا اور کہا کہ مالیگاؤں شہر کے مالدہ شیوار میں گٹ نمبر 153 اور 157 کی 21 ایکر قطعہ اراضی ہماری ملکیت کی ہے جس پر ناجائز قبضہ کر اسے ہڑپنے کی کوشش کی جارہی ہیں ۔اس درمیان عدالت نے تمام کاغذات و ثبوت کی روشنی میں مرحوم شیخ خلیل دادا گروپ کے حق میں فیصلہ سنایا اور یہ بھی کہا کہ ضلع و مالیگاؤں پولس انتظامیہ اپنی نگرانی میں اصل زمین مالک کو بحفاظت اس ملکیت کا تابع دیں اور ہائی کورٹ کو آگاہ کریں ۔اس درمیان ہائی کورٹ کی ہدایات پر مالیگاؤں دیوانی کورٹ نے بھی ہائی کورٹ کے فیصلے پر شیخ خلیل دادا گروپ بنام ہیمنت وسنت جگتاپ فیملی کے حق میں فیصلہ سنایا ۔
اس سلسلے میں آج مالدہ شیوار میں 21 ایکر قطعہ اراضی جو کہ تقریبا 30 کروڑ روپے سے زائد کی ملکیت ہے لیکن اس زمین پر کچھ بدمعاش زمین مافیا سابقہ کی طرح اس مرتبہ بھی ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن انہیں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور عدالت عالیہ نے شیخ خلیل دادا گروپ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایماندار زمین کے تاجر ہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا ۔اسطرح کا اظہار آج مرحوم شیخ خلیل دادا کے بڑے بھائی سابق میئر شیخ رشید نے کیا ۔ موصوف ہیمنت وسنت جگتاپ فیملی اور دیگر ذمہ داران کے ساتھ پوار واڑی پولس اور مالیگاؤں شہر پولس انتظامیہ کی نگرانی میں مذکورہ جگہ کا تابع لینے آج صبح گیارہ بجے پہنچے ۔یہاں انہوں نے میڈیا بیان جاری کرتے ہوئے مذکورہ تفصیلات اور ہائی کورٹ و دیوانی کورٹ مالیگاؤں کے فیصلے کی کاپی بھی فراہم کی ۔اس ضمن میں آج ہزار کھولی رابطہ آفس پر آج شام ساڑھے پانچ بجے شیخ رشید نے پریس کانفرنس طلب کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی عوام اس بات کو نوٹ کرلیں کہ مرحوم شیخ خلیل دادا نے اپنی زندگی میں ہمیشہ ایمانداری کو ترجیح دی، اپنے پیشے کے ساتھ کبھی دھوکہ دہی ، فراڈ، ناجائز قبضہ، ظلم کر زمین ہڑپنے کا کبھی کوئی گھناؤنا کام انجام نہیں دیا بلک شیخ خلیل دادا نے انتہائی شفاف طریقے سے ایمانداری کیساتھ زمین کا کاروبار کیا ہے اور شیخ خلیل دادا کے کاروبار کی صرف مسلم ہی نہیں بلکہ غیر مسلم سماج بھی ایک مسلمان ایماندار تاجر تعریف کرتا ہے جو کہ شیخ خلیل دادا کے اوصاف تھے ۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہائی کورٹ کے فیصلے نے واضح کردیا ہے کہ یہ زمین وسنت جگتاپ، پوار اور شیخ خلیل گروپ کی ملکیت ہے عوام اس بات کو نوٹ کرلیں اور زمین مافیا و دھوکہ بازوں کو پہچانیں اور ان سے ہوشیار رہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ اس سلسلے میں 10 مارچ کو گلشیر نگر ڈپو میں ایک سنسنی خیز جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر شیخ رشید نے اللہ رب العزت کے شکریہ کے بعد پولس انتظامیہ و وکلاء کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com