گیارہ جون کو تقریبِ اجتماعی نکاح و جشن شاہ شرافت ، 20 مارچ تک ناموں کے اندراج کریں
حضرت شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا مالیگاوں یو نٹ کی پریس کانفرنس
مالیگاؤں (پریس نوٹ) الحمد للہ! اللّٰہ کے فضل و کرم اور حضور محمد ثقلین میاں (خلیفہ حضرت شاہ شرافت علی میاں بریلی شریف) کی عنایت سے حضرت شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا (اہلسنت والجماعت ) اور انجمن محبان شاہ ثقلین مالیگاؤں کے زیر اہتمام سابقہ دنوں میں انصار جماعت خانہ میں جشن شاہ شرافت علی میاں، اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں تحفظ عقائد اہل سنت کانفرنس اور اردو اسکول نمبر ایک کمہار باڑہ میں بنام جشن شاہ شرافت علی میاں دینی، و اصلاحی تقریبات کے انعقاد کے بعد 11,جون 2023ء کو پیر و مرشد حضرت شاہ محمد ثقلین میاں حضور (بریلی شریف )کی موجودگی میں ایک اجتماعی نکاح کی تقریب کو ترتیب دیا گیا ہے۔
انجمن محبان شاہ ثقلین اور حضرت شاہ ثقلین اکیڈمی آف انڈیا مالیگاؤں یونٹ کی جانب سے اس تقریب کیلئے ابتدائی تیاریاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں غریب اور مستحق خاندانوں سے فریش جوڑوں اور طئے شدہ رشتوں کے نام جمع کئے جارہے ہیں۔ جو پریس کانفرنس کے روز سے 20,مارچ 2023ء تک درج کئے جاسکتے ہیں۔ اکیڈمی کی جانب سے اس اجتماعی نکاح کی تقریب میں دولہا اور دولہن کو نکاح کے جوڑوں (کپڑوں ) کے علاوہ مناسب جہیز بھی دیئے جائیں گے۔ لہٰذا مالیگاؤں شہر میں رہائش پذیر غریب اور مستحق افراد اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اس اجتماعی نکاح کی تقریب کیلئے درج ذیل افراد یا موبائیل نمبروں پر رابطہ قائم کریں ا ور فارم حاصل کریں۔ محمد متین محمد حنیف : وائی ایس موبائیل سہارا کمپلیکس آگرہ روڈ مالیگاؤں 8830681721
محمد شارق محمد رفیق : ایس ایس آن لائن سروس سردارنگر 7276430586، محمد آصف محمد یوسف : ایس ایس آن لائن سروس اسٹیٹ بینک کے پاس ہوٹل حرا (اشوکا لاج) 9175175786، محمد حنیف محمد یوسف: اللّٰہ رکھا کرانہ بڑے قبرستان کےسامنے 9209175786
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com