ادوئے ہیرے نے بی جے پی کو الوداع کہا ، شیو سینا میں شمولیت
مالیگاؤں : 22 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ڈسٹرکٹ ایگریکلچر انڈسٹریل یونین کے صدر، بی جے پی کے نوجوان لیڈر ادوئے ہیرے نے بی جے پی کو الوداع کرتے ہوئے اپنے حامیوں کیساتھ شیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ادوئے ہیرے کا شیو سینا میں شامل ہونے سے مالیگاؤں و تعلقہ کیلئے سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ ادھو ٹھاکرے گروپ کو مالیگاؤں تعلقہ میں مضبوط ہونے کا ریاستی مل گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ادوئے ہیرے کی وجہ سے شیوسینا (شندے گروپ) کے کارکنوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ادوئے ہیرے ادھو ٹھاکرے گروپ شیو سینا میں شامل ہوں گئے ہیں ۔موصوف نے ماتو شری پہنچ کر ادھو ٹھاکرے و سنجئے راؤت کی موجودگی میں شیو سینا میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔اس وجہ سے دادا بھسے گروپ کو کارپوریشن و اسمبلی کی سیاست میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com