یوم جمہوریہ :این سی پی بھون پر آصف شیخ کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوگی
مالیگاؤں( پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام یونٹ و سیل اور فادر باڈی کے ساتھ ساتھ تمام ورکروں و ہمدردوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یوم جمہوریہ ہند کی تقاریب ملک بھر میں 26 جنوری کو منائی جارہی ہیں ۔اس دن ہمارے ملک کے دستور ہند کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔اسی مناسبت سے ہم سب بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب کو بہتر ڈھنگ سے منانے ہیں ۔اس سلسلے میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر دفتر راشٹروادی بھون پر صبح ساڑھے آٹھ بجے رسم پرچم کشائی محترم صدر آصف شیخ رشید کے ہاتھوں کی جائے گی ۔لہذا تمام ورکروں ،ہمدردوں، عہدیداران اور تمام یونٹ و سیل کے ذمہ داران سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے میڈیا انچارج شکیل جانی بیگ و عبدالقیوم و ترجمان رئیس عثمانی نے کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com